Advertisements

پرنس بہاول خان عباسی کی جامع مسجد علی آمد خطیب مولانا عبدالعزیز فیضی سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی

Prince Bahawal Abbasi condoles the demise of the father of Maulana Abdul Aziz Khan Faizi
احمد پور شرقیہ : ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی جامعہ مسجد علی میں خطیب مولانا عبدالعزیز خان فیضی سے ان کے والد سردار عبداللہ خان مستوئی کے انتقال پر تعزیت کر رہے ہیں -
Advertisements

امیر آف بہاولپور کے ولی عہد نے سردار محمد عبداللہ خان مستوئی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے اپنے دلی رنج و غم کا اظہار کیا


احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی  جامع مسجد علی جنرل بس اسٹینڈ آئے جہاں انہوں نے خطیب مولانا عبدالعزیز خان فیضی  سے ان کے والد سردار محمد عبداللہ خان مستوئی کے انتقال کر جانے پر اپنے  دلی رنج و غم کا  اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ  ان کے والد نواب صلاح الدین عباسی کے درینہ ساتھی تھے جن کے رحلت کر جانے پر نواب صاحب اور مجھے دلی افسوس ہوا ہے- پرنس بہاول عباس عباسی نے سردار عبداللہ خان مستوئی کے  ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی- سردار عبداللہ خان مستوی کے پوتے محمد نور المصطفی خان فیضی، حافظ شمس الدین ندیم اکبر، اقبال مصطفی خان قاری سجاد احمد فیضی، رئیس بشیر احمد ڈاھا ,علی مصطفیٰ خان،احسن مصطفی ،عطا مصطفیٰ خان،رئیس طارق مصطفیٰ،زاہد محمود چوہدری اور سینئر صحافی ناصر خان نیازی بھی اس موقع پر موجود تھے

Advertisements