ولی عہد پرنس بہاول خان عباسی سے راؤ حاجی فریاد محمد سلیم نیازی جام غلام حسین کی قیادت میں وفود کی ملاقاتیں
صادق گڑھ پیلس میں امیر بہاولپور کے ولیعہد سے ملاقات کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا تحصیل کے مختلف علاقوں سے نمائندہ افراد کی آمد کا سلسلہ بدستور جاری ہے
ملاقات کرنے والے وفود نے پرنس بہاول خان عباسی سے علاقائی و عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا پرنس بہاول عباسی نے عوامی خدمت کے اپنے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا
ڈیرہ نواب صاحب: ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کی عوامی رابطہ مہم برابر جاری ہےصادق گڑھ پیلس کے دفتر میں ان سے ملاقات کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے جو تحصیل احمد پور شرقیہ کے مختلف علاقوں سے روزانہ جو روزانہ صادق گڑھ پیلس آ رہے ہیں -مسلم لیگ ن مبارک پور کے رہنما راؤ حاجی محمد فرہاد سابق کونسلر ، بانی سرائیکی قومی موومنٹ محمد سلیم خان نیازی،جام غلام حسین اور دیگر کی قیادت میں وفود نے پر نس بہاول عباس عباسی سے ملاقات کی اور ان کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا- امیر بہاولپور کے ولی عہد نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا بہاولپوری عوام کے ساتھ ہے میرے آباء و اجداد نے 300 سال تک بلا تخصیص رعایا پروری کی- ان کا کہنا تھا کہ بہاولپوری عوام کی خدمت میرا مشن ہے جو مجھے اپنے عظیم اسلاف سے ورثہ میں ملا ہے جو ڈیراور کے شاہی قبرستان میں ابدی نیند سو رہے ہیں- پرنس بھاول عباس عباسی سے ملاقات کرنے والے کرنے والے وفود نے علاقائی و عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا
ڈیرہ نواب صاحب: تحصیل احمد پور شرقیہ کے مختلف علاقوں سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے نمائندہ افراد کی صادق گڑھ پیلس کے دفتر کے لان میں پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات کا منظر