ودھنوٹ اور فیروزہ میں آسمانی بجلی گرنے سے میاں بیوی سمیت تین افراد جاں بحق دو زخمی
آسمانی بجلی گرنے سے موضع ودھنوٹ کے کھیت میں کام کرنے والی 22 سالہ شاہینہ بی بی جاں بحق جبکہ 25 سالہ اقرا بی بی اور 70 سالہ کریم بخش زخمی ہو گئے
فیروزہ کی بستی کھوکھراں کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے فصل گندم میں کام کرنے والے 45 سالہ محنت کش عبدالحفیظ اور اس کی بیوی فاطمہ بی بی اپنی جانوں سے ہاتھ۔دھو بیٹھے
احمد پور شرقیہ + فیروزہ (نامہ نگاران )ضلع بہاولپور کے علاقہ ودھنوٹ اور فیروزہ کی بستی کھوکراں میں آسمانی بجلی گرنے سے دو خواتین سمیت تین افراد جان بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی بھی شامل ہیں -تفصیلات کے مطابق موضع ودھنوٹ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون جاں بحق ، دو زخمی ،22 سالہ شاہینہ بی بی جاں بحق ، 25 سالہ اقراء بی بی اور 70 سالہ کریم بخش زخمی زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیامتاثرہ افراد کھیتوں میں کام کررہے تھے کہ آسمانی بجلی آن گری۔ آسمانی بجلی گرنے کا دوسرا واقعہ افسو سناک واقعہ فیروزہ کی بستی کھوکھراں کے قریب پیش آیا جہاں کھیت میں گندم کی فصل اکھٹی کرنے والے میاں بیوی جاں بحق ہوگیے تفصیل کے مطابق فیروزہ میں بستی کھوکھراں کے قریب 45سالہ محنت کش ملک عبدالحفیظ اوراس کی بیوی فاطمہ بی بی دیگر لوگوں کے ہمراہ ہفتے کی صبح نوبجے کے قریب نزد یکی گندم کے کھیت میں کاٹی گئی فصل اکھٹی کررہے تھے کہ اسی دوران ہلکی بارش کے ساتھ ہی اسمانی بجلی گرجی توکام میں مصروف سب لوگ گھروں کی طرف چل پڑے ابھی ملک عبدالحفیظ اس کی اہلیہ کلثوم بی بی کھیت سے نکل ہی رہے تھے کہ أسمانی بجلی ان پران گری جس کے نتیجہ میں دونوں میاں بیوی موقع پرہی جان بحق ہو گیے ریسکیوون ون ٹو ٹوخان پورنے متوفیوں کوتحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال خان پورمیں منتقل کردیاگیا ہے اسمانی بجلی گرنے سے زمین میں گڑھاپڑگیا کلثوم بی بی فیروزہ کے معروف تالہ مکینک ملک مختیاراحمد کی بیٹی تھی جس کی شادی مکھن بیلہ ججہ عباسیہ کے ملک عبدالحفیظ کے ساتھ انجام پائی تھی دونوں میاں بیوی گندم کی کٹائی کے لیے فیروزہ ائے ہوے تھے۔