Advertisements

دیوالیہ بلدیہ احمد پور شرقیہ کے ذمہ ساڑھے سات کروڑ روپے واجبات ، پانچ کروڑ ادا اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد

Assistant Commissioner Faisal Ahmed highlights his previous three months efforts to overcome Municipal Committee Ahmedpur East financial crisis
احمد پور شرقیہ :اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ احمد پور شرقیہ و اوچشریف اپنے دفتر میں مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر کو اپنی تین ماہ کی کارکردگی تفصیلات بیان کر رہے ہیں
Advertisements

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کی تین ماہ قبل چارج سنبھالنے کے بعد میونسپل پلاننگ برانچ کو متحرک کر کے نجی عمارات اور زرعی سے کمرشل پراپرٹی کی منتقلی کے نقشہ جات کی مدات میں دو کروڑ کی ریکارڈ ریکوری

میری تحریک پر فنانس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب نے میونسپل کمیٹی کو تین کروڑ کی اضافی گرانٹ جاری کی چنانچہ ہم نے بلدیہ کے ذمہ بجلی کے نصف بلز اور بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو ادائیگیوں کے علاوہ میونسپل ملازمین اور پینشنرز کی تنخوا جات اور پنشن کی بر وقت چلت کو یقینی بنایا ہے نیز گریجویٹی کی مد بھی ریٹائرڈ ملازمین کو ادائیگیاں کی گئی ہیں

Advertisements

احمد پور شرقیہ اور اوچ شریف شہروں کو تجاوزات سے پاک کرنا میرے اہداف میں شامل ہے اس کے لیے دونوں بلدیاتی اداروں کے ذمہ داران کو ایکٹیویٹ کیا گیا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر دونوں شہروں میں تجاوزات کے مرتک افراد پر بھاری جرمانے عائد کر رہے ہیں

ناجائز قابضین سرکاری راضی اور سڑکات سے اپنی ناجائز تجاوزات روزانہ کار رضا کار انہ طور پر ہٹا دیں ورنہ احمد پور شرقیہ اور اوچشریف شہروں میں سخت قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ احمدپور شرقیہ اور اوچشریف کی مدیر روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ احسان احمد سحر سے خصوصی گفتگو

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر )دیوالیہ بلدیہ احمد پور شرقیہ کے ذمہ ساڑھے سات کروڑ روپے کے واجبات میں سے پانچ کروڑ ادا کر دیئے کوشش ہے کہ  میونسپل کمیٹی احمد پور شرقیہ کو مالی بحران سے نکال کر اس کے پاؤں پر کھڑا کر دیا جائے  اس عزم کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیصل احمد ایڈمنسٹریٹر بلدیہ احمد پور شرقیہ نے مدیر روزنامہ نوائے احمد پورشرقیہ احسان احمد سحر سے اپنے دفتر میں گفتگو کرتے ہوئے کیا- انہوں نے کہا کہ تین ماہ قبل جب انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ احمد پور شرقیہ کا چارج سنبھالا تھا تو بلدیہ کو دیوالیہ پایا ملازمین کو گریجویٹی اور پنشن دینا تو درکنار  تنخواہ جات کی ادائیگی کے لیے بھی کچھ نہیں تھا  چنانچہ انہوں نے بلدیہ احمد پور شرقیہ کی میونسپل پلاننگ برانچ کو متحرک کیا اور اسے میونسپل کمیٹی کی حدود میں نجی تعلیمی اداروں ،بلڈنگز  اور زرعی جائیداد کی کمرشل منتقلی کی مدا ت  میں نقشہ جات کی فیسوں کی وصولی کے لیے ہدف دیا- میری براہِ راست نگرانی میں میونسپل پلاننگ برانچ نے تین ماہ کے قلیل عرصے میں دو کروڑ روپے سے زائد وصولی کا ایک ریکارڈ قائم کیا ہے جبکہ بلدیہ کو مالی بحران سے نکالنے کے لیے ہم نے صوبائی حکومت کے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو خصوصی تحریک کی اور اس سے تین کروڑ روپے کی گرانٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے یوں ہم بلدیہ کے ساڑھے سات کروڑ میں سے پانچ کروڑ کے واجبات اب تک ادا کر چکے ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے مدیر روزنامہ احمد پور شرقیہ سے ملاقات میں اپنی گزشتہ تین ماہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بلدیہ کے ذمہ بجلی کے بلوں کی نصف سے  زائد  اور بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھی ادائیگیاں کی ہیں جبکہ بلدیاتی ملازمین کی ہر ماہ تنخواہ جات اور پینشن کی چلت کو یقینی بنایا گیا ہے قبل ازیں  ملازمین  کئی ماہ تنخواہوں سے محروم چلے آرہے  تھے  اور شہر میں  عملہ صفائی تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے اکثر و بیشتر ہڑتال پر رہتا تھا – اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد نے مزید بتایا کہ انہیں میونسپل پلاننگ برانچ کے نقشہ جات کی مد  میں جون 2024 تک دو کروڑ روپے کی وصولی کا ٹارگٹ دیا گیا تھا جو انہوں نے مارچ میں مکمل کر لیا – اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ احمد پور شرقیہ اور اوچ  شریف کو تجاوزات سے  پاک کرنا بھی ان کے اہداف میں شامل ہے جس کے لیے روزانہ کی بنیاد پر احمد پور شرقیہ اور اوچشریف شہروں کی میونسپل کمیٹیوں کے ذمہ داران کو متحرک کیا گیا ہے- شہر احمد پور شرقیہ میں آج بھی تجاوزات کے مرتکب افراد سے 25 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا- ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے  تجاوزات کے مرتکب افراد کو  وارننگ  دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سرکاری اراضی اور سڑکات سے  رضا کار انہ  رضاکارانہ طور پر تجاوزات ہٹا دیں بصورت دیگر انہیں سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا