Advertisements

احمدپور پبلک گرلز ہائی سکول احمدپور شرقیہ میں سالانہ رزلٹ اور تقسیم انعامات کی شاندار تقریب

Annual result & prize distribution ceremony in Ahmedpur Public Girls High School AhmedpurEast
Advertisements

پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ویثرن کے مطابق ہمارے سکول میں تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے محنتی تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی ،مفت کتابیں مفت تعلیم دی جاتی ہے پرنسپل محمد سلیمان فاروقی کا خطاب

تقریب میں پرنسپل محمدسلیمان فاروق ،میڈم ثوبیہ ارم ،میڈم حمیرا کرن ،میڈم لیلہ گلشن ودیگر اسٹاف نے اول ،دوم ،سوم آنے والی طالبات میں انعامات،ٹرافیاں تقسیم کیں

Advertisements

احمدپور شرقیہ (نامہ نگار)  احمدپور پبلک گرلز ہائی  سکول احمدپور شرقیہ میں سالانہ رزلٹ اور تقسیم انعامات کی شاندار تقریب منعقد ہوئی تقریب کے  میزبان پرنسپل محمد سلیمان فاروقی تھے   پوزیشن لینے والے بچوں کو بے شما ر انعامات سے نوازا گیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  پرنسپل محمد سلیمان فاروقی نے کہا کے تعلیم حاصل کرنا ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور کہا کہ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن  کے ویثرن کے مطابق ہمارے سکول میں تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے محنتی  تجربہ کار اساتذہ کی زیر نگرانی ،مفت کتابیں مفت تعلیم دی جاتی ہے انہوں نے تمام اساتذہ کی محنت اور لگن کو سراہاتے ہوئے کہا آج رزلٹ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی تقریب میں پرنسپل محمدسلیمان فاروق ،میڈم ثوبیہ ارم ،میڈم حمیرا کرن ،میڈم لیلہ گلشن  ودیگر اسٹاف نے اول ،دوم ،سوم آنے والی طالبات میں انعامات،ٹرافیاں تقسیم کیں اس دوران پوزیشن لینے والے بچوں نے کہا کہ یہ سب ہمارے استادوں کی محنت اور ماں باپ کی دعائوں کا نتیجہ ہے تقریب میں طالبات کے علاوہ والدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی