Advertisements

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا فیصلہ

President Asif Ali Zardai
Advertisements

صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

صدر کے خطاب سے باضابطہ طور پر پارلیمانی سال کا آغاز ہو گا، قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اپریل کو ہوگا

Advertisements

   اسلام آباد:  پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 اپریل کو بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا، صدر مملکت آصف علی زرداری پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ صدر کے خطاب سے باضابطہ طور پر پارلیمانی سال کا آغاز ہو گا، قومی اسمبلی کا اجلاس 18 اپریل کو ہوگا، قومی اسمبلی اجلاس میں صدر کے پارلیمان سے خطاب پر بحث ہو گی۔  ذرائع کے مطابق سینیٹ کا اجلاس بھی 5 اپریل کو بلانے کی تجویز ہے، سینیٹ سیکرٹریٹ نے سمری وزارت پارلیمانی امور کو بھجوا دی، سینیٹ اجلاس میں نو منتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے۔  وزارت پارلیمانی امور صدر سے سینیٹ کے پہلے اجلاس کے لیے پریزائیڈنگ آفیسر مقرر کرنے کی بھی درخواست کرے گی۔