Advertisements

تحریک انصاف کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے خیبر پختونخوا میں سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

Barrister Gohar Chairman PTI
Advertisements


اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے خیبر پختونخوا میں سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے میرا جینا مرنا اس ملک میں ہے، بانی پی ٹی آئی کا سب کے لئے پیغام ہے ڈٹے رہیں، پی ٹی آئی جلسوں کا انعقاد کرے گی، شیر افضل مروت بھی شرکت کریں گے۔  بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے سینیٹ الیکشن پر بھی بات ہوئی ہے، ڈونلڈ لو کے مؤقف پر بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بات ہوئی، ہم نے مطالبہ کیا تھا اسد مجید سامنے آکر اپنا بیان دے، راجہ ناصر عباس پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں ہمارے امیدوار ہوں گے، پنجاب میں ہمارے پارلیمانی لیڈر میاں اسلم اقبال ہوں گے۔  چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ زلفی بخاری بھی پنجاب سے سینیٹ الیکشن میں ہمارے امیدوار ہوں گے، کے پی میں فیض الرحمان اور ڈاکٹر شفقت ایاز ہمارے امیدوار ہوں گے، کے پی سے ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر اعظم سواتی ہمارے امیدوار ہیں، ان پر اعتراض ہوتا ہے تو نورالحق قادری ہمارے امیدوار ہوں گے۔  انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کے پاس گھر پر کوئی نہیں، بشریٰ بی بی کا نام توشہ خانہ میں نہیں ہے، بشریٰ بی بی کا نام الیکشن کمیشن میں نہیں، یہ کیس صرف بانی پی ٹی آئی پر پریشر ڈالنے کیلئے کیا گیا، بشریٰ بی بی کی صحت کا اتنا ہی مطالبہ کرتے ہیں جتنا دوسروں کی۔  بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ ڈھٹائی کے ساتھ کہہ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کو ختم ہونا چاہئے، رانا ثنا اللہ کو عوام نے مائنس کردیا، رانا ثنااللہ کے بارے میں ان کے اپنے لوگوں نے کہا یہ 20 لوگوں کا قاتل ہے، ہم رانا ثنااللہ سے کیا امید رکھ سکتے ہیں؟  چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے گزارش ہے ہمارے کیسز کو بھی اٹھالیں، ہمارے کیسز کے جلد سے جلد فیصلے ہوں، 45 سال انتظار نہ کرنا پڑے، ہم امید کرتے ہیں عدلیہ انصاف کرے گی، ہمیں محسن نقوی سے کوئی امید نہیں۔