رمضان پیکیج کے تحت بہاول پور ضلع میں ابتک 2 لاکھ ایک ہزار سے زائد مستحق افراد میں راشن بیگ تقسیم
Advertisements
بہاول پور:25/ مارچ :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق بہاول پور ضلع میں مستحق افراد میں رمضان پیکج کے تحت راشن بیگ کی تقسیم جاری ہے۔ رمضان پیکج کے تحت مستحقین میں راشن بیگ کی تقسیم کے کاموں میں تیزی آ چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ فیلڈ میں تمام امور کی نگرانی کر رہے ہیں۔بہاول پور ضلع میں 2 لاکھ 56 ہزار سے زائد مستحق افراد میں راشن بیگ تقسیم کئے جائیں گے اور ابتک رمضان پیکیج کے تحت بہاول پور ضلع میں 2 لاکھ ایک ہزار سے زائد مستحق افراد میں راشن بیگ تقسیم کیے جا چکے ہیں۔راشن بیگ میں 10 کلو آٹا، دو دو کلو چینی، چاول، گھی اور بیسن شامل ہے۔