Advertisements

پیر سید محمد شاہ جرار کی زیر نگرانی جامعہ قاسمیہ میں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد

Pakistan Day celebrated in Jamia Qasimia Uhsharif
اوچ شریف :معروف دینی و روحانی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار جامعہ قاسمیہ میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
Advertisements

جامعہ قاسمیہ کے طلباء اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی پیر سید محمد شاہ جرار کا تاریخی حوالوں سے مدلل خطاب،تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کے مقاصد اور قربانیوں پر روشنی ڈالی طلباء نے پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے تقریب کے اختتام پر طلباء میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی

اوچ شریف( نامہ نگار )اوچ شریف کے مدرسہ جامعہ قاسمیہ ختم نبوت چوک میں معروف روحانی و دینی شخصیت پیر سید محمد شاہ جرار کی زیر نگرانی یوم پاکستان جوش وخروش سے منایا گی-دینی مدرسہ کے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر یوم پاکستان کی تقریب میں حصہ لیا -پیر سید محمد شاہ جرار نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ ہماری ملی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جب برصغیر و پاک ہند کے مسلمانوں نے ہندو بنیے کی سازشوں اور ظلم و جبر سے ہمیشہ کے لیے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ایک آزاد اور خود مختار ریاست کے قیام کا فیصلہ کیا پیر سید محمد شاہ جرار نے  اپنے خطاب میں کہا کہ 23 مارچ 1940 کو قرارداد پاکستان منظور ہوئی قائد اعظم محمد علی جناح کے ہاتھوں  پاکستان قائم ہوا- آج کے دن ہمیں ہم  طلباء کو پیغام دیتے ہیں کہ پاکستان ہمارے اسلاف کی طویل جدوجہد اور لازوال قربانیوں کے نتیجہ میں معرض وجود میں آیا ہے آج  کا دن ہم نے تجدید عہد کے طور پر منانا ہے کہ کس طرح ملک کی ترقی معاشی استحکام اور قیام امن کے لیے ہم اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا کہ 23 مارچ ہر سال یوم پاکستان کے عنوان سے منایا جاتا ہے اس حوالے سے طلباء کے کردار نوجوان طبقے کی جدوجہد اور قربانیوں کو ہم آپ کے سامنے رکھ رہے ہیں تاکہ ہماری نئی نسل کو احساس ہو سکے کہ ملک پاکستان کے قیام کی راہ میں طلبہ کا کردار کس قدر روشن تھا معروف دینی و روحانی شخصیت کا کہنا تھا کہ 23 مارچ پاکستان کے حصول کا سنگ میل ہے اللہ تعالی نے ہمیں آزادی جیسی نعمت عطا کی ہے آج آزادی کا حصول قربانی کا متقاضی ہے انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان برصغیر پاک و ہند کی تاریخ میں کئی حوالوں سے اہم دن ہے ہمیں اپنے آباء واجداد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے مل جل کر قومی اتحاد اور سماجی اقتصادی ترقی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ 23 مارچ تخلیق پاکستان کی حقیقی مقاصد پر  کاربند رہنے کے عزم کی تجدید کا بھی دن ہے تقریب میں  جامع  قاسمیہ  کے  متعدد طلباء نے اظہار خیال کیا اس موقع پر پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے -تقریب کے اختتام پر طلباء میں مٹھائی تقسیم کی گئی

Advertisements

اوچشریف : جامعہ قاسمیہ میں زیر تعلیم طلباء پیر سید محمد جرار شاہ کے ہمراہ یوم پاکستان کی تقریب میں پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے ہوئے