اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کا سینئر عامل صحافی احسان احمد سحر کے زیر صدارت تعزیتی اجلاس
نواں کوٹ میں مقامی صحافی جام صغیر احمد لاڑ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی گئی اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس میں ملک کے نام ور ایڈیٹر، صحافی، خطیب اور دانش ور آغا شورش کاشمیری مرحوم کے صاحبزادے محمود شورش کی وفات پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا،
اجلاس میں صدر ارشاد احمد شاد،ادیب و کالم نگار سینئر صحافی نعیم احمد ناز، چیئرمین محمد سلیم شہزاد، جنرل سیکرٹری خواجہ ابرار حسین سمیت دیگر عہدیداران و اراکین نے شرکت کی
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ اوچ شریف کا تعزیتی اجلاس، نواں کوٹ میں صحافی جام صغیر احمد لاڑ کے قتل کی شدید مذمت، ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق اوچ پریس کلب اوچ شریف کا ایک غیر معمولی اجلاس سینئر عامل صحافی احسان احمد سحر کے زیر صدارت نجی ہوٹل میں منعقد ہوا، اجلاس میں صدر ارشاد احمد شاد،ادیب و کالم نگار سینئر صحافی نعیم احمد ناز، چیئرمین محمد سلیم شہزاد، جنرل سیکرٹری خواجہ ابرار حسین سمیت دیگر عہدیداران و اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحصیل خان پور کے علاقے نواں کوٹ میں مقامی صحافی جام صغیر احمد لاڑ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی گئی اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں ملک کے نام ور ایڈیٹر، صحافی، خطیب اور دانش ور آغا شورش کاشمیری مرحوم کے صاحبزادے محمود شورش کی وفات پر بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا، محمود شورش مرحوم سابق ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز پاکستان ٹیلی ویژن مسعود شورش کے چھوٹے اور محکمہ تعلقات عامہ پنجاب کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر مبشر شورش کے بڑے بھائی تھے۔۔ محمود شورش کا جسد خاکی لاہور ہائی کورٹ کے عمارت کے بالمقابل 24 شاہراہ قائد اعظم سے شام نماز عصر کے بعد اٹھایا گیا جس کے بعدجنازہ گاہ قبرستان میانی صاحب میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور بعد میں انہیں سپرد خاک کر دیا گیا۔