امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز کا اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا دورہ
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے انہیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی تاریخ، فیکلٹی و طلباء و طالبات اور تدریسی پروگرام سے متعلق آگاہ کیا
یو ایس ایڈ اسکالرشپ حاصل کرنے والے سیلاب متاثرہ طلباؤ طالبات کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی اور سیلاب کے دنوں میں انکی تعلیمی سرگرمیوں پر مرتب ہونے والے اثرات سے آگاہی حاصل کی
بہاول پو ر:امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز نے گزشتہ دنوں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا دورہ کیا۔ اس دورے کا اہتمام یو ایس ایڈ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے اسکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء وطالبات سے ملاقات کے لیے کیا گیا تھا۔ امریکی قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پرڈائریکٹر جنرل اسکالرشپس ہائر ایجوکیشن کمیشن عائشہ اکرام،ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر ارشاد حسین،پروفیسر ڈاکٹر یاسمین روفی، رجسٹرار محمد شجیع الرحمان،ڈائریکٹر فنانشل اسسٹنٹس پروفیسر ڈاکٹر اریبہ خان،ڈاکٹر شینہیرہ محموداور دیگر سینئر حکام موجود تھے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر نے انہیں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی تاریخ، فیکلٹی و طلباء و طالبات اور تدریسی پروگرام سے متعلق آگاہ کیا۔ قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کی جانب سے طلباؤ طالبات کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے قدامات کی تعریف کی اور اسکالرشپ سمیت مختلف شعبوں میں مستقبل میں تعاون کا اعادہ کیا۔ بعدازاں، قونصل جنرل کرسٹین ہاکنز نے یو ایس ایڈ اسکالرشپ حاصل کرنے والے سیلاب متاثرہ طلباؤ طالبات کے ساتھ خصوصی نشست میں شرکت کی اور سیلاب کے دنوں میں انکی تعلیمی سرگرمیوں پر مرتب ہونے والے اثرات سے آگاہی حاصل کی۔ طلباء و طالبات نے سیلاب کے بعد تعلیم کو جاری رکھنے کے لیے یو ایس ایڈ کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔معززمہمان نے کہا کہ یو ایس ایڈ اسکالرشپ نے طالب علموں کو مشکل حالات میں روشن مستقبل کی نوید دی اور انہیں اپنی مقامی کمیونٹیز کے حالات میں بہتری لانے کی ترغیب دی تاکہ نامسائد حالات میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکیں۔