اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد کی ہدایت پر منگلوٹی میں محمد ناظم کے گودام پر چھاپہ ذخیرہ کیے گئے 476 چینی کے تھیلے برآمد ملزم گرفتار

Hoarder Nazam arrested in Mangloti, 476 sugar bags recovered

نائب تحصیلدار دار ملک حضور بخش نے کاروائی کرتے ہوئے چینی کے گودام کو سیل کر دیا اور ذخیرہ اندوز محمد ناظم کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لیے تحریک کر دی

ڈپٹی کمشنر بہاولپور ظہیر انور جپہ کی ہدایت پر تحصیل احمد پور شرقیہ میں ذخیرہ اندوزوں ناجائز منافع خوروں اور ملاوٹ کے مرتکب افراد کے خلاف بلا تخصیص سخت کاروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد کی میڈیا سے گفتگو


بہاول پور: اسسٹنٹ کمشنر  فیصل احمد میتلا کی ذخیرہ اندوز  کے خلاف کاروائی’ غیر قانونی طور پر  ذخیرہ کیے گئے  چینی کے  476 تھیلے تحویل میں لے کرچینی ذخیرہ کرنے والے شخص محمد ناظم پر مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست جمع کرا دی تفصیل کے مطابق نائب تحصیلدار ملک حضور بخش نے اسسٹنٹ کمشنر احمد پورفیصل احمد میتلا  کی ہدایت پر اپنی ٹیم کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے  مبارک پور کے علاقہ موضع  منگلوٹی میں  ایک مقام پر چھاپا مارا جہاں پر غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیے گئے چینی کے 476 تھیلے برآمد کر کے  محمد ناظم نامی شخص کو گرفتار کر لیا  ذخیرہ کی گئی چینی  قبضہ میں لینے کے بعد گودام  کو سیل کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیصل احمد میتلا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں احمد پور شرقیہ تحصیل بھر  میں محکمہ فوڈ، ریونیو اور پولیس اہلکار زخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے میدان میں ۔ہیں ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں انہوں۔ نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظیہر انورکی ہدایت پر  ذخیرہ اندوزی  اور ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی رمضان المبارک میں  لوگوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے اس کے لئے مقررہ نرخوں پر اشیا ضروریہ کی پرائس مجسٹریٹس اپنی انتظامی صلاحیتوں اور فروخت کو یقینی بنائیں فیلڈ میں پھلوں سبزیوں کی حکومتی اختیارات کو بروئے کار لائیں گرانفروش کوالٹی پر بھی نظر رکھی جائے