انیسویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کو قومی و بین الاقوامی سطح کا کامیاب ایونٹ بنانے میں کامیاب ہوئے کمشنر ڈاکٹر احتشام انور

Commissioner Dr Ehetsham Anwar addresses 19th Cholistan Desert Rally Prize Distribution Ceremony

انیس برس قبل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کاآئیڈیا دینے اور اس کا آغاز کرنے والے دوستوں چوہدری محمود مجید، میاں عمر داؤد عباسی اورسول سرونٹ راحیل صدیقی کا شکریہ انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کی پری پیئرڈ کیٹگری اے کے فاتح چوہدری زین محمود قرار پائے۔چوہدری زین محمود نے462کلومیٹر کا ٹریک3گھنٹے51منٹ اور42سیکنڈزمیں طے کیا, جبکہ میر جعفر مگسی دوسرے نمبر اور اورصاحبزادہ سلطان تیسرے نمبر پر رہے

بہاول پور:26/ فروری( )19ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کو قومی سطح سے ساؤتھ ایشیا کی سطح تک کا کامیاب اور سب سے بڑا ریسنگ ایونٹ بنانے کے لئے بہاول پور کی ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور ٹی ڈی سی پی نے باہمی اشتراک سے شاندار اقدامات کئے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم اس ایونٹ کو قومی و بین الاقوامی سطح کا کامیاب ایونٹ بنانے میں کامیاب ہوئے جس کے لئے تمام انتظامی ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے 19ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی ٹی ڈی سی پی حمیرا اکرام، صاحبزادہ محمد عثمان عباسی، صاحبزادہ عمر داؤد عباسی، ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے افسران، ریلی کے شرکاء ڈرائیورز اور شائقین کی بڑی تعدادموجود تھی۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے کہا کہ شہرسے دو تین گھنٹے کی مسافت پر ایک ایسے صحرا میں جہاں ٹیلی کمیونیکیشن اور دیگر سہولیات عدم دستیاب ہوں لیکن اس کے باوجود وہاں پرچولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے لئے ایک پورا شہر بسا دینااور پھر وہاں ضروریات زندگی کی ہر چیزبشمول خوراک، طبی سہولیات، صفائی ستھرائی،انرجی اور پانی سمیت فول پروف سیکورٹی کورمہیا کردیناایک بہت بڑا ٹاسک ہے اور اس ٹاسک سے نہایت عمدہ طریقے سے عہدہ برآ ہونے پر تمام انتظامی ادارے بشمول ضلعی انتظامیہ، ٹی ڈی سی پی،محکمہ پولیس،محکمہ صحت، رینجرز، ریسکیو 1122اور بہاول پور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سمیت دیگر تمام اداروں کے افسران و ملازمین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ کمشنر بہاول پور ڈویژن نے کہا کہ بہاول پور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 25برس قبل بہاول پور کے چند دوستوں نے ڈیزرٹ ریلی کا آئیڈیا پیش کیا اورچند برس بعد بہاول پور سے ڈیزرٹ جیپ ریلی کا باقاعدہ آغاز ہوا اور پھر بعد ازاں اس جیپ ریلی کی طرز پر ملک کے دیگر حصوں میں بھی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن نے 19برس قبل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کاآئیڈیا دینے اور اس کا آغاز کرنے والے دوستوں چوہدری محمود مجید، میاں عمر داؤد عباسی اورسول سرونٹ راحیل صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے شاندار انداز میں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے انعقاد پر ایم ڈی ٹی ڈی سی پی حمیرا اکرام اورانٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی میں حصہ لینے والے ریسرزکو بھی مبارکباد پیش کی۔دریں اثناء 19ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے گئے۔نتائج کے مطابق 19ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کی پری پیئرڈ کیٹگری اے کے فاتح چوہدری زین محمود قرار پائے۔چوہدری زین محمود نے462کلومیٹر کا ٹریک3گھنٹے51منٹ اور42سیکنڈزمیں طے کیا جبکہ میر جعفر مگسی مقررہ ٹریک 4 گھنٹے 6 منٹ اور25سیکنڈزمیں طے کر کے دوسرے نمبر پر اورصاحبزادہ  سلطان 4 گھنٹے 9 منٹ اور 1سیکنڈمیں ٹریک طے کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔پری پیئرڈ کیٹگری اے میں حصہ لینے والے میر نادر مگسی سٹارٹنگ پوائنٹ پر پہنچنے سے قبل ہی حادثے کے پیش نظر ریس سے باہر ہو گئے۔پری پیئرڈ کیٹگری بی میں اسد شادی خیل نے مقررہ ٹریک 4گھنٹے 14منٹ اور 27سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن، گوہر سانگی نے4گھنٹے 26منٹ اور 58سیکنڈزمیں طے کر کے دوسرپوزیشن جبکہ میاں عرفان نے مقررہ ٹریک 4گھنٹے 35منٹ اور4سیکنڈزمیں طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری پیئرڈ کیٹگری سی میں بیبرج مگسی نے مقررہ ٹریک4گھنٹے 49منٹ اور40سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن، فلک شیرنے مقررہ فاصلہ 4گھنٹے 55منٹ اور 18سیکنڈزمیں طے کر کے دوسری پوزیشن جبکہ ڈاکٹر حارث خان 5گھنٹے 19منٹ اور 13سیکنڈز میں مقررہ فاصلہ طے کر کے تیسرپوزیشن حاصل کی۔اسی طرح پری پیئرڈ کیٹگری ڈی میں ظفر بلوچ 4گھنٹے 42منٹ اور3سیکنڈزمیں مقررہ فاصلہ طے کر کے پہلی پوزیشن، تاج خان 4گھنٹے 52منٹ اور15سیکنڈزمیں مقررہ فاصلہ طے کر کے دوسری پوزیشن جبکہ عمر اقبال کانجونے4گھنٹے 54منٹ اور 10سیکنڈزمیں مقررہ فاصلہ طے کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔19 ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی میں ٹیم کراچی نے بھر پور شرکت کی اورکواڈ بائیکس کیٹگیری ریس میں جام وحید ظفر نے پہلی اور ایاز علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ٹیم کراچی ہی کے محمد عادل نے ڈرٹ بائیک میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔