Advertisements

پنجاب حکومت کا سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے خلاف ریاست کے خلاف سازش کی کارروائی کا فیصلہ

Punjab govt decides to initiate legal action against former Commissioner Rawalpindi Liaquat Chattha for hatching conspiracy against state
Advertisements

لاہور: پنجاب حکومت نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے خلاف ریاسٹ کے خلاف سازش کی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جس کی سزا ایک سے 10 سال قید ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی لیگل نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے خلاف انتہائی سخت کارروائی کے لئے محکمہ داخلہ کو خط لکھا جس میں لیاقت چٹھہ کے خلاف غیر معمولی دفعات کے تحت کارروائی کرنے کی سفارش کی گئی ہے

Advertisements

ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی لیگل کے خط کی روشنی میں ریاست نے سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چھٹہ کے خلاف فریق بنے کا فیصلہ کیا ہے اور اُن کے خلاف کارروائی کے لئے ثبوت اور دستاویزات جمع کی جارہی ہیں، اسی کے ساتھ مقدمات کی پیروی بھی ریاست کرے گ

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جی لیگل کے خط میں لیاقت چٹھہ کے خلاف ریاست کے خلاف سازش کرنے کی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے، حکومت پنجاب سی آر پی سی کی دفعات 196 اور 196اے کے تحت کاروائی کرے گی۔

ذرائع کے مطابق لیاقت چٹھہ کے خلاف نفرت پیدا کرنے اور معاشرے کو تقسیم پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 153 کے تحت امن خراب کرنے اور گروہوں میں تقسیم کرنے کی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی لیگل نے اپنے خط میں لیاقت چٹھہ کے خلاف اپنے عہدے کے ناجائز استعمال کے خلاف پاکستان پینل کوڈ 505، الیکشن ایکٹ 178 کے تحت ووٹنگ کے عمل میں مداخلت، 187 دفعہ کے تحت سرکاری ملازم کیخلاف کارروائی کی بھی سفارش کی ہے۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق لیاقت چٹھہ کے خلاف تمام مذکورہ دفعات کے تحت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پولیس، قانون نافذ کرنے والے اداروں، پراسیکیویشن سے مدد لی جائے گی مذکورہ بالا جرائم کی سزا ایک سے دس سال قید ہے۔