Advertisements

پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد؛ خیبرپختونخوا کے سے 60 ارکان اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت

60 PTI members join Sunni Ittehad Council
Advertisements

پشاور: تحریک انصاف کے سنی اتحاد کونسل سے انتخابی اتحاد کے بعد کامیاب نامزد ارکان اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت شروع کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا سے 60 ارکان اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے حلف نامے خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے پاس جمع کرادیے ہیں۔

Advertisements

تمام نومنتخب ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کل منگل کے روز تک حلفے جمع کرادیں، شمولیت سے خیبرپختونخوا میں سنی اتحاد کونسل کی حکومت بنے گی۔