بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے : مریم نواز
Advertisements
لاہور: پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کی نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بیوروکریٹس کو قانون شکنی پراکسانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔
مسلم لیگ ( ن ) کی سینیئرنائب صدر اور چیف آرگنائزر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیوروکریسی کو دھمکیوں کا مطلب ریاستی نظام میں انتشار پیدا کرنا ہے جس کی کھلی چھوٹ تباہی کو دعوت دینا ہے۔
Advertisements
مریم نواز نے بیوروکریسی سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ افسران گھبرانیں نہ دھمکیوں سے مرعوب ہوں، قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ افسران کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا گیا تو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا. انہوں نے کہا کہ افسران کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے۔