نوازشریف نے وزیراعظم کیلئے شہبازشریف کو نامزد کر دیا: مریم اورنگزیب
مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لئے مریم نوازشریف کو نامزد کیا ہے۔
محمد نوازشریف نے اپنے اس پختہ یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات، عوام مہنگائی سے نجات پائے گی۔ ترجمان مسلم لیگ ن
لاہور: مسلم لیگ ن کی ترجمان اور سابق وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف نے وزیراعظم کیلئے شہبازشریف کو نامزد کر دیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کے لئے مریم نوازشریف کو نامزد کیا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید لکھا کہ محمد نوازشریف نے پاکستان کے عوام اور سیاسی تعاون فراہم کرنے والی تمام سیاسی جماعتوں اوران کے قائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اس پختہ یقین کا اظہار کیا ہے کہ ان فیصلوں کے نتیجے میں پاکستان معاشی خطرات، عوام مہنگائی سے نجات پائے گی۔