ہمارے سیاسی مخالفین پانچ سال نظر نہیں آتے الیکشن میں لوگوں کے ضمیر خریدنے آ جاتے ہیں طارق بشیر چیمہ
میں نے بے پناہ اقتدار دیکھا ہے آپ بدقسمتی سے ان لوگوں کو ووٹ ڈالتے آئے ہیں جو درجہ چہارم کی نوکری بھی چار سے پانچ لاکھ میں فروخت کرتے ہیں
مسلم لیگ ق کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 165 کا امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ کے ہمراہ انجمن تحریک آرائیاں یونٹ چنی گوٹھ اور چنی گوٹھ عوامی اتحاد کے زیر اہتمام عوام کے ایک جم غفیر سے خطاب
چنی گوٹھ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 165و سابق وفاقی وزیر چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ میں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور کرتا رہوں گا اسی لئے میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں آ جاتا ہوں اور دوبارہ عوام خدمت شروع کر دیتا ہوں جس سے میرا اللّٰہ بھی مجھ پر مہربان ہوتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چنی گوٹھ میں امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ کے ہمراہ انجمن تحریک آرائیاں یونٹ چنی گوٹھ اور چنی گوٹھ عوامی اتحاد کے زیر اہتمام عوام کے ایک جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ میں چاہتا تھا کہ چنی گوٹھ کی عوام ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو جائے مگر ایسا ممکن نہ ہو سکا اور پچانوے فیصد لوگوں نے چنی گوٹھ عوامی اتحاد بنا کر چیمہ گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا میں ان کا بے حد مشکور ہوں ، انہوں نے کہا کہ ہم چنی گوٹھ اور کلاب کی ترقی چاہتے ہیں میں نے بے پناہ اقتدار دیکھا ہے میں لوگوں کے ضمیر نہیں خریدتا میرا مد مقابل آج تک مجھ سے الیکشن نہیں جیت سکا ، چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم خریدار لوگوں کے ضمیروں کے نہیں بلکہ ہم خریدار لوگوں کی محبتوں کے ہیں ، انہوں نے کہا کہ تحصیل یزمان میں میرے سجن بھی ہیں اور میرے مخالف بھی ہیں کوئی یہ نہیں کہ سکتا کہ ہمارے گاؤں میں بجلی ، سڑک ، سیوریج ، فلٹریشن پلانٹ یا روزگار نہیں ہے ، آپ بدقسمتی سے ان لوگوں کو ووٹ ڈالتے آئے ہیں جو درجہ چہارم کی نوکری بھی چار سے پانچ لاکھ میں فروخت کرتے ہیں ، چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین پانچ سال نظر نہیں آتے اور الیکشن میں بریف کیس لے کر لوگوں کے ضمیر خریدنے کے لئے آ جاتے ہیں مگر باشعور عوام ایسے سوداگروں کے دھوکے میں نہیں آئے گی ، قبل ازیں امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ ،صدر انجمن تحریک آرائیاں محمد احسان چوہدری ، سابق ممبر ضلع کونسل جام محمد علی لاڑ ، چوہدری اعظم پٹواری ، چوہدری اکرام الحق سابق کونسلر ، معروف سرائیکی سنگر اجمل ساجد سرا ، اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر اسد علی شیخ ،سابق چیئرمین یونین کونسل مہند ملک راشد محمود نائچ ، سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق ، سابق وائس چیئرمین یوسی چنی گوٹھ چوہدری محمد خالد گجر ،ملک ایوب نائچ ، ملک غلام قادر گھلو ،جام سعید لاڑ ، سردار طارق خان عباسی ، چوہدری عبدالغفار کھاد ڈیلر ، چوہدری محمد طفیل ، سید مدثر ہاشمی ، رانا محمد فاروق ، رانا ساجد غفار ، راؤ رضوان علی ، چوہدری عمر سعید اور کاشف گورائیہ سمیت سینکڑوں لوگ موجود تھے ۔