کمبوہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد یامین کمبوہ کی قیادت میں وفد کی نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات پرنس بہاول عباسی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان
محمد ظفر غوری قاسم شبیر اور محسن خان وفد میں شامل تھے جنہوں نے اپنے اپنے وارڈ کی انتخابی صورتحال سے نواب صاحب کو آگاہ دیا اگاہ کیا پرنس بہاول عباسی کو عوام میں پذیرائی حاصل ہے وفد کی گفتگو
ڈیرہ نواب صاحب( نامہ نگار )کمبوہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری محمد یامین کمبوہ کی قیادت میں ایک وفد نے آج صبح صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں امیر بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی سے ملاقات کی اور این اے 166 کی قومی نشست پر ان کے ولی عہد آزاد امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کا اعلان کیا- وفد میں ظفر غوری قاسم شبیر اور مبشر خان شامل تھے جنہوں نے اپنے اپنے وارڈ کی انتخابی صورتحال کے بارے میں نواب صاحب کو بریفنگ دی اور کہا کہ ان کے وارڈوں میں پرنس بہاول خان عباسی کو عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل ہے -یامین کمبوہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمبوہ برادری خاندان عباسیہ اور نواب آف بہاولپور کا دلی احترام کرتی ہے اس لیے ہم نے غیر مشروط طور پر پرنس بہاول خان عباسی کی غیر مشروط حمایت کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے اس فیصلے سے آپ کو مطلع کرنے آئے ہیں -نواب صلاح الدین عباسی نے ولیعہد پرنس بہاول عباس خان عباسی کو کامیاب کرانے کے عزم کے اظہار پر وفد سے اظہار تشکر کیا