Advertisements

الیکشن کمیشن نے تمام 859 انتخابی حلقوں کے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تین سرکاری پریس اداروں میں مکمل کر لیا

ECP constitutes a high powered committee to probe into the allegations of Commissioner Rawalpindi
Advertisements

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے کہا ہے کہ 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی مکمل ہوگئی ہے اور اس کے بعد متعلقہ حلقوں کے لیے ترسیل کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الیکشن  کمیشن نے 8فروری 2024 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے لیے ملک کے تمام 859 انتخابی حلقوں کے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام تین سرکاری پریس اداروں میں مکمل کر لیا گیا۔

Advertisements

بیان میں کہا گیا کہ جن حلقوں میں عدالتی فیصلوں کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی دوبارہ کرانا پڑی وہاں بھی بلیٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بروقت مکمل کر لیا گیا ہے

ترجمان نے بتایا کہ پورے ملک میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل شروع ہوگیا ہے جو کل تک مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے عام انتخابات میں 22 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے تھے اوربیلٹ پیپرز کی طباعت پر800 ٹن اسپیشل سیکیورٹی کاغذ استعمال ہوا تھا جبکہ 2024 میں عام انتخابات کے لیے 26 کروڑ بیلٹ پیپرز چھاپے گئے اور اس کے لیے  دو ہزار 170 ٹن کاغذ استعمال ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 2024 میں بیلٹ پیپرز میں اضافے کی بڑی وجہ  انتخابی حلقوں  میں امیدواروں  کی زیادہ تعداد ہے جو 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں ڈیڑھ گنا زیادہ ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے بتایا کہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے عمل کے دوران مختلف مراحل میں کئی چیلنجز سامنے آئیں، جن میں عدالتی مقدمے اور امیدواروں کی بڑی تعداد شامل ہے تاہم کمیشن نے محدود وقت اور چیلنجز کے باوجود اپنی ذمہ داری پوری کی اور بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام بروقت مکمل کرکے اس امر کو یقینی بنایا ہے کہ 8 فروری کو انتخابات میں تمام ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں۔