Advertisements

یونین کونسل مڈ پیرواہ کے سابق چیئرمین حاجی ضمیر احمد کھچی اپنے ساتھیوں سمیت سمیت قاضی عدنان فرید گروپ میں شامل

Former UC Chairman Haji Zamir Ahmad Khicchi joins PMLN Qazi Adnan Farid group
Advertisements

حاجی ضمیر احمد کھچی قبل ازیں پیپلز پارٹی کے صوبائی امیدوار میاں رافت الرحمن رحمانی کے گروپ میں شامل تھے قاضی عدنان فرید کی صوبائی حلقہ میں انتخابی مہم تیزی سے جاری ہے کارنر میٹنگز اور انتخابی جلسوں سے روزانہ خطاب کی اطلاعات

احمد پورشرقیہ( نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی قاضی عدنان فرید کی انتخابی مہم صوبائی حلقہ پی پی 249میں تیزی سے جاری ہے وہ آئے روز مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگز اور انتخابی جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں اور سرکردہ افراد سے ملاقاتیں بھی کر رہے ہیں- تفصیلات کے مطابق انہیں ایک تازہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اطلاعات کے مطابق یونین کونسل مڈ پیرواہ کے سابق چیئرمین حاجی ضمیر احمد کھچی اپنے گروپ سمیت ان کے گروپ میں شامل ہو گئے ہیں -قبل ازیں حاجی ضمیر احمد کھچی پیپلز پارٹی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میاں رافت الرحمن رحمانی کے ہم سفر تھے- بتایا گیا ہے کہ حاجی ضمیر احمد کھچی ن لیگ کے سابق ایم این اے میاں نجیب اویسی کے گروپ میں شامل تھے جنکی ایماء پر انہوں نے مسلم لیگ ن کے صوبائی امیدوار قاضی عدنان فرید گروپ میں شمولیت اختیار کی ہے

Advertisements