بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول بہاول پور کی تاریخ، ادب، ثقافت اور عظیم تہذیبی ورثے کو اجاگر کرنے کا خوبصورت تہوار کمشنر ڈاکٹر احتشام انور
عباسیہ کیمپس میں چوتھے بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اظہار خیال
بہاول پور:26/ جنوری :کمشنر بہاول پور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول
بہاول پور کی تاریخ، ادب، ثقافت اور عظیم تہذیبی ورثے کو اجاگر کرنے کا خوبصورت تہوار بن چکا ہے۔ گزشتہ تین برس سے بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کے لگاتار انعقاد کے بعد یہ فیسٹیول قومی اور عالمی سطح پر بہاول پور کی پہچان بن چکا ہے۔ کمشنر بہاول پور نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز عباسیہ کیمپس میں چوتھے بہاول پور لٹریری اینڈ کلچرل فیسٹیول کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم، ڈین فیکلٹی آف فزیکل اینڈ میتھمیٹیکل سائنسزپروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بزدار، صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ذوالفقار علی مان،ایڈیشنل کمشنررابطہ آفتاب حسین، ڈائریکٹر انفارمیشن ناصر حمید،ڈائریکٹر آرٹس کونسل سجاد حسین، اسسٹنٹ کمشنر سٹی بہاول پورعدیل خان، منیجر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب بہاول پور، حیدر رضا شاہ عبیر حیدر جنرل سیکریٹری بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، پروفیسر ڈاکٹر آصف نوید رانجھا ڈائریکٹر ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈ ریسرچ،چیئرمین شعبہ سوشل ورک، پروفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا چیئرمین شعبہ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز، ڈاکٹر فرحانہ الطاف پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن،شہزاد احمد خالد فوکل پرسن بہاول پور لٹریری اینڈ کلچر ل فیسٹیول/ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز، ڈاکٹر محمد عبداللہ ڈائریکٹر بائیو ڈائیورسٹی پارک، ڈاکٹر حامد مرتضیٰ اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلٹی منیجمنٹ، کلثوم اختر شعبہ ٹورازم اینڈ ہاسپیٹلیٹی مینجمنٹ، عبدالستار ظہوری خزانہ دار، ذوالفقار سعید ڈائریکٹر آئی ٹی، ڈاکٹر شنیہرہ محمود چیف پبلک ریلیشن آفیسر، ڈاکٹر عائشہ شوکت، ڈاکٹر ذوالفقار علی، شجیع الرحمن ایڈیشنل رجسٹرار، اطہر لاشاری لیکچرار شعبہ سرائیکی، فاطمہ مظاہر ڈپٹی رجسٹرار پبلک افیئر، جنید احمد ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی، عبدالودود چیف سکیورٹی آفیسر، مزمل فیاض لیکچرار شعبہ انگریزی ادبیات، عائشہ الیاس لیکچرر شعبہ انگریزی لسانیات، آغا صدف مہدی سینئر پروڈیوسر ایف ایم کیمپس ریڈیو، طاہر حبیب اسسٹنٹ رجسٹرار اسٹیٹ کیئر ڈویژن، دیگر فیکلٹی ممبران اور افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔کمشنر بہاول پور نے ہدایت کی کہ اس سال بھی اس تہوار کے معیاری اور مقبول پروگرام ترتیب دے جائیں۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، آرٹس کونسل، بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سرکاری اور نجی اداروں کا بھر پور تعاون یقینی بنایا جائے۔ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر کی ہدایت پر بہاول پور لٹریری اینڈکلچرل فیسٹیول کی تمام ٹیم چوتھے فیسٹیول کے کامیاب انعقاد کے لیے کمربستہ ہیں جلد ہی فیسٹیول کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فیسٹیول کے انعقاد کے لیے ضلعی انتظامیہ، بہاول پورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور نجی اداروں کا مالی تعاون ازحد ضروری ہے جس کے لیے کمشنر اور ضلعی انتظامیہ کو بھر پور کردار اداکرنے کے لیے درخواست کر دی گئی ہے۔صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری ذولفقار علی مان نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں سے بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اس پروگرام میں شریک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی مشاورت کے بعد اس سلسلے میں مثبت انداز میں تعاون سے آگاہ کریں گے۔ اس موقع پر فوکل پرسن شہزاد احمد خالد نے بہاول پور لٹریری اینڈکلچرل فیسٹیول 2024ے متعلق ابتدائی بریفنگ دی۔