Advertisements

صاحبزادہ گزین عباسی کا اپنے حریف قاضی عدنان فرید کو چیلنج

Sahibzada Gazain Abbasi Independent candidate challenges his rival PMLN candidate Qazi Adnan Farid
Advertisements

اگر قاضی عدنان فرید ڈیرہ نواب صاحب اور محراب والا کا اپنا انتخاب شدہ کوئی ایک پولنگ اسٹیشن بھی جیت لیں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا

اگر میں قاضی عدنان فرید کو ان کے آبائی وارڈ میں شکست نہ دے سکا تو سیاست کو خیر آباد کہہ دوں گا میاں گزین عباسی کا کارنر میٹنگ میں اعلان

Advertisements

احمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر ) آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی نے اپنے حریف مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی قاضی عدنان فرید کو چیلنج کیا ہے کہ وہ محراب والا اور ڈیرہ نواب صاحب کے کسی ایک پولنگ سٹیشن کا انتخاب کر لیں اگر وہ جیت گئے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا اس امر کا اظہار انہوں نے شہر احمد پور شرقیہ میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مہر مشتاق احمد خان ایڈوکیٹ اور دیگر موجود تھے صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے کہا کہ وہ چیلنج کرتے ہیں کہ اگر قاضی عدنان فرید کو وہ ان کے آبائی وارڈ میں شکست نہ دے سکے تو سیاست کو خیر آباد کہہ دیں گے- شہر کے سنجیدہ سیاسی حلقوں میں میاں گزین عباسی کے اس چیلنج پر مختلف قسم کے تبصرے کیے جا رہے ہیں مگر ابھی تک قاضی عدنان فرید کا ردعمل سامنے نہیں آیا خیال رہے کہ صاحبزادہ محمد گزین عباسی نے محسن احمد پور شرقیہ کے لقب کے حوالے سے بھی اپنی جوشیلی تقریر میں قاضی عدنان فرید کو ہدف تنقید بنایا-