چنی گوٹھ محمود اکبر رضوی گروپ میں ٹوٹ پھوٹ عوامی اتحاد گروپ کے نام سے نئے گروپ کی تشکیل طارق بشیر چیمہ ،حسن عسکری شیخ کی حمایت کا اعلان
میں نے اور حسن عسکری شیخ نے محمود اکبر رضوی سے ملاقات کر کے کوشش کی کہ وہ ہمارے ساتھ چلیں اور ہمارے گروپ کی قیادت کریں مگر انہوں نے ہماری استدعا منظور نہ کی ،طارق بشیر چیمہ کی حسن عسکری شیخ کے ہمراہ چنی گوٹھ کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس
سابق چیئرمین ضلع کونسل محمود اکبر رضوی گروپ کے سابق بلدیاتی اراکین سماجی اور سیاسی شخصیات انجمن آرائیاں کے صدر اور دیگر نے پریس کانفرنس میں طارق بشیر چیمہ گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا عوامی اتحاد گروپ کی قیادت کا فیصلہ الیکشن کے کیا جاۓ گا
چنی گوٹھ (نامہ نگار)چنی گوٹھ میں چوہدری طارق بشیر چیمہ گروپ کے لئے ایک اہم پیشرفت سابق چیئرمین ضلع کونسل بہاولپور سید محمود اکبر شاہ کا گروپ ان کے فیصلوں سے اختلاف کرتے ہوئے ٹوٹ گیا اور انہوں نے چنی گوٹھ عوامی اتحاد کے نام سے گروپ بنا کر چوہدری طارق بشیر چیمہ گروپ میں شمولیت اختیار کر لی ، اس موقع پر مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر وامیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 165 چوہدری طارق بشیر چیمہ اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا کہ ہم چنی گوٹھ عوامی اتحاد گروپ کو چیمہ گروپ میں شمولیت اختیار کرنے پر ان کے بے حد مشکور ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی کہ سید محمود اکبر شاہ چنی گوٹھ اور کلاب کی ترقی کا شروع ہونے والے سفر میں ہمارے ساتھ چلیں اور ہماری سربراہی کریں مگر شاید ان کو ہماری یہ بات پسند نہ آئی اور ان کے گروپ کے سرکردہ شخصیات نے سید محمود اکبر شاہ کے فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے چنی گوٹھ عوامی اتحاد گروپ تشکیل دے کر ہمارے گروپ میں شمولیت اختیار کرلی ہے جس کے لئے ہم ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں ، انہوں نے کہا کہ 8 فروری تک آپ خوب محنت کریں اور اپنے علاقے کی ترقی کے لئے گھر گھر جا کر ہمارا پیغام پہنچائیں اور الیکشن کے بعد ہم آپ کی نوکری کریں گے ، چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ میں ان سیاستدانوں میں سے نہیں ہوں جو ایک دفعہ ووٹ لے کر جائے اور دوبارہ پانچ سال اپنے حلقے کا رخ ہی نہ کرے ، انہوں نے کہا کہ یزمان کی مثال آپ کے سامنے ہے کہ وہاں پر کتنے ترقیاتی کام ہوئے اور گزشتہ پانچ سالوں میں تقریباً 2100 نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا گیا ، چیمہ گروپ میں شامل ہونے والے برادریوں کے سرکردہ رہنما جن میں سابق ممبر ضلع کونسل بہاولپور جام محمد علی لاڑ ، سردار ملک محمد ایوب نائچ ، صدر انجمن آرائیاں چوہدری محمد احسان ، سرپرست چوہدری اعظم پٹواری ، جام سعید احمد لاڑ سابق کونسلر ، سردار شریف خان لبانہ سابق کونسلر ، چوہدری محمد اکرام سابق کونسلر و نمبردار ، چوہدری عبدالغفار مرکزی رہنما فرٹیلائزرز یونین، جام دلدار احمد لاڑ ، جام رمضان لاڑ ، ملک غلام قادر گھلو سابق کونسلر ، چوہدری کرامت علی لاہوری ، چوہدری عادل لاہوری ، سردار اللّٰہ نور خان ، سردار طارق خان عباسی ، راؤ خالد محمود سابق نائب ناظم ،سردار اعجاز خان عباسی ، حاجی مختار احمد بھٹہ سابق کونسلر ، سردار اللّٰہ دتہ خان لبانہ ، ملک مشتاق احمد ، عطا اللہ بھٹی سابق کونسلر ، عبدالرشید پنوار ، ڈاکٹر غلام یاسین بوہڑ سابق کونسلر ، شہزاد منور پنوار ، سردار سجاد خان عباسی نمبردار ، رب نواز زرگر سمیت دیگر عمائدین علاقہ نے بھرپور حمایت کا اعلان کیا ۔