Advertisements

آزاد امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول عباسی اور آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ گزین عباسی کی انتخابی مہم شہر اور دیہی علاقوں میں جاری

Independent candidates Prince Bahawal Khan Abbasi and Sahibzada Gazain Abbasi election campaign in full swing
احمد پور شرقیہ : آزاد امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی پرنس بہاول عباس خان عباسی اور صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی فاروق راجپوت چوہان کی اقامت گاہ پر میٹنگ میں شریک ہیں
Advertisements

میں اپنے والد گرامی نواب صلاح الدین عباسی کی طرز سیاست پر عمل پیرا ہوں جو ہمیشہ شرافت کے علمبردار رہے پرنس بہاول عباسی کا اظہار خیال

گزشتہ پانچ سالہ دور میں ریکارڈ ترقی اتی کام کرائے اب اگر دوبارہ موقع لیا تو احمد پور شرقیہ میں ترقی کی ایک ترقی ایک نئی تاریخ رقم کروں گا صاحبزادہ محمد گذرین عباسی کا فاروق چہاں ذرا راجپوت کی اقامت گاہ پر قانون میٹنگ سے خطاب

Advertisements

احمد پور شر قیہ( نامہ نگار )آزاد امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول عباس خان عباسی اور آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی کی انتخابی مہم شہر احمد پور شرقیہ اور اس کے نواحی علاقوں میں جاری ہے دونوں دونوں امیدوار اکٹھے اور بعض مقامات پر علیحدہ علیحدہ کارنر میٹنگز اور جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں -گزشتہ روز فاروق راجپوت چوہان کی اقامت گاہ پر کارنر میٹنگ منعقد کی گئی جہاں دونوں امیدواروں کا والہانہ استقبال کیا گیا اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے پرنس بہاول عباس عباسی نے کہا کہ وہ اپنے والد گرامی نواب صلاح الدین عبّاسی کی طرز سیاست پر عمل پیرا ہیں جو ہمیشہ شرافت کے علمبردار رھے امیدوار صوبائی اسمبلی صاحبزادہ گزین عباسی نے کہاکہ کے انہوں نے اپنے گزشتہ پانچ سالہ دور نمائندگی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے -حلقہ کے عوام نے دوبارہ موقع دیا تو احمد پور شرقیہ میں ترقی کی ایک نئی تاریخ رقم کر یں گے