گیلانی خاندان کے برسر اقتدار رہنے والے عوامی نمائندوں نے چنی گوٹھ کے عوام کو دلفریب وعدوں کےسوا کچھ نہیں دیا حسن عسکری شیخ
طویل عرصے تک بر سر اقتدار رہنے والے گیلانی خاندان کی شخصیات کی عدم توجہی کے باعث چنی گوٹھ اور اس کے نواحی علاقے بدستور پسماندگی کا شکار چلے آ رہے ہیں
چنی گوٹھ کے علاقے کے یزمان میں شامل ہونے سے ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی طارق بشیر چیمہ کا ماضی کا ٹریک ریکارڈ ہمارے سامنے ہے جس کے باعث میں ان کے پینل میں شامل ہوا ہوں معروف تاجر ملک صفدر علی بابر کی اقامت گاہ پر اُمیدوار صوبائی اسمبلی کا خطاب چغتائی عباسی اور مغل برادریوں کی جانب سے طارق بشیر چیمہ اور حسن عسکری شیخ کی حمایت کا اعلان
چنی گوٹھ( نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ ق کے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ ماضی میں ہمارے صوبائی حلقے سے منتخب ہونے والےسابق ایم پی اے مخدوم افتخار حسن گیلانی،سابق چیرمین ضلع کونسل ،تحصیل نظم،ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی اور سابق ایم این اے مخدوم سید علی حسن گیلانی طویل عرصے تک برسر اقتدار رہے مگر انہوں نے عوام کو دل فریب نعروں اور جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیا -ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چنی گو ٹھ کے معروف تاجر ملک صفدر علی بابر کی اقامت گاہ پر کا رنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا -انہوں نے کہا کہ مذکورہ بالا عوامی نمائندگان کی عدم توجہی اور اس علاقے کو نظر انداز کرنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہمارا علاقہ چنی گوٹھ کو مسلسل پسماندگی کی نوکدار چٹانوں پر گھسیٹا جا تا رہا ہے
انہوں نے کہا کہ اب ہمیں ایک موقع ملا ہے کہ چنی گوٹھ کو یزمان کے قومی حلقے میں شامل کیا گیا ہے جہاں کی ایک قد آور سیاسی شخصیت طارق بشیر چیمہ کا ماضی کا ٹریک ریکارڈ ہم سب کے سامنے ہے جنہوں نے اپنی تحصیل یزمان کی تعمیر و ترقی اور نوجوانوں کو ملازمتیں دلانے میں قابل فخر کردار ادا کیا ہے – حسن عسکری شیخ کا کہنا تھا کہ اگر وہ اور طارق بشیر چیمہ بالترتیب ایم پی اے اور ایم این اے منتخب ہو گئے
تو چنی گوٹھ میں ترقی کے ایک نئے سفر کا نہ صرف آغاز ہوگا بلکہ اس علاقے کے بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کی جائیں گی نیز تعلیم صحت اور سینیٹیشن کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائے گا-,
کارنر میٹنگ میں شریک ملک فاروق حمید ملک شفقت حمید ملک عبدالمجید ملک کاشف ملک عبدالوحید ملک تیمور ملک ادریس کونسلر ملک اکبر ملک انور ملک اسلم ملک عمران مغل برادری کے حاجی اقبال مغل حاجی امین مغل صابر مغل انور مغل اقبال مغل عباسی برادری کے سجاد خان عباسی نمبردار کلہ خان عباسی پاپو خان عباسی نذیر خان عباسی چغتائی برادری کے سلیم الٰہی اللہ نواز اظہر خان بلوچ حفیظ سومرو اور دیگر افراد نے چوہدری طارق بشیر چیمہ امیدوار قومی اسمبلی اور حسن عسکری شیخ امیدوار صوبائی اسمبلی کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا جس پر سابق چیرمین مہر محمد صدیق سابق چیئرمین یونین کونسل اور حسن عسکری شیخ نے اُن سے اظہار تشکر کیا