قاضی عدنان فرید نے اپنے پانچ سالہ دور نمائندگی میں شہر احمد پور شرقیہ کا نقشہ تبدیل کر دیا قاضی برہان فرید
چوک عباسیہ تاریلوے اسٹیشن دو رویہ سڑک کی تعمیر سول ہسپتال کی اپ گریڈیشن اور دیہاتوں میں 97 کلومیٹر پختہ سڑکوں کی تعمیر قاضی عدنان فرید کے میگا پروجیکٹس ہیں
قاضی عدنان فرید نے پنجاب اسمبلی کی اپنی ہر بجٹ تقریر میں احمد پور شر قیہ کو درجہ دینے کا مطالبہ ایوان میں اٹھایا اب منتخب ہونے کی صورت میں ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ اسے اجاگر کریں گے قاضی برہان فر ید
مسلم لیگی رہنما قاضی برہان فرید کا نادر باغ کالونی میں ہارون حمید لکھویرا کی اقامت گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب صدارت مشہور ماہر تعلیم محمد سلیمان فاروقی نے کی- محمد سلیمان فاروقی کا ایک بار پھر قاضی عدنان فرید سے اظہار یکجہتی ہمیشہ کی طرح بھرپور تعاون کا اعلان
Mattan
احمد پور شرقیہ( نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے امیدوار صوبائی اسمبلی قاضی عدنان فرید سابق ایم پی اے نے اپنے پانچ سالہ دور نمائندگی میں شہر احمد پور شرقیہ کا نقشہ تبدیل کر دیا چوک عباسیہ تا ریلوے اسٹیشن دو رویہ سڑک گلیوں میں ٹف ٹائلز کی تنصیب دیہی علاقوں میں 97 کلومیٹر لمبی سڑکوں کی تعمیر اور اور ایک نئی نہر کی تعمیر ان کے میگا پروجیکٹس ہیں- ان خیالات کا اظہار انکے چھوٹے بھائی قاضی برہان فرید نے راؤ کالونی میں سابق کونسلر سردار عبدالحمید خان لکھویرا مرحوم کے صاحبزادے ہارون حمید لکھویرا کی اقامت گاہ پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جو سماجی و سیاسی رہنما اور ممتاز ماہر تعلیم محمد سلیمان فاروقی کی صدارت میں منعقد ہوئی تھی -تقریب میں نادر باغ کے مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی-
قاضی برہان فرید نے کہا کہ ان کے بڑے بھائی قاضی عدنان فرید نے تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال کی اپ گریڈیشن کرائی اور احمد پور شرقیہ کو ضلع کا درجہ دلانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی پنجاب اسمبلی کی اپنی ہر بجٹ تقریر میں انہوں نے اس مسئلے کو ایوان میں اٹھایا -انہوں نے کہا کہ اگر قاضی عدنان فرید ایم پی اے منتخب ھو گئے تو وہ انشاءاللہ احمد پور شرقیہ کو ضلع درجہ دلانے کے معاملے کو ایک بار پھر بھرپُور جوش و جذبے کے ساتھ اجاگر کریں گے- انہوں نے نادر باغ کےمکینوں کے سیوریج ٹف ٹائلز اور سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبوں کی ایم پی اے بننے کی صورت میں منظوری کی یقین دھانی کرائی
نوجوان سیاسی اور سماجی رہنما اور ممتاز ماہر تعلیم محمد سلیمان فاروقی نے اپنی تقریر میں کہا کہ 2013 کے عام انتخابات میں بھی ان کے خاندان نے قاضی عدنان فرید کا ساتھ دیا تھا اور آج بھی ہم غیر مشروط طور پر ان کی حمایت کر رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ قاضی عدنان فر ید باصلاحیت نوجوان ہیں اور ہمیں امید ہے کہ جس طرح انہوں نے ماضی کے اپنے پانچ سالہ دور میں عوام کی خدمت کی اس طرح وہ اب دوبارہ منتخب ہونے کی صورت میں ایک بار پھر احمد پور شرقیہ کے صوبائی حلقے کی پسماندگی دور کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے
احمد پور شرقیہ نوجوان سماجی و سیاسی رہنما اور مشہور ماہر تعلیم محمد سلیمان فاروقی ہارون عبدالحمید لکویرا کی اقامت گاہ پر کار نر میٹنگ میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے