Advertisements

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے مالی معاملات کو جلد حل کیا جائے گورنر پنجاب

Governor Punjab orders to solve financial issues of the Islamia University Bahawalpur
Advertisements

محمد بلیغ الرحمن نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے مالی معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اسلامیہ یونیورسٹی کے انتظامی و مالی امور سے متعلق قائم کمیٹی نے گورنر پنجاب کو رپورٹ پیش کی

اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے, اسلامیہ یونیورسٹی اپنی ضروریات کے مطابق حکومت سے ایڈیشنل گرانٹ کا کیس فی الفور بھیجے تاکہ جلد اس پر عمل کرایا جائے گورنر پنجاب

Advertisements


لاہور19  جنوری 2024 … گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گورنر ہائوس لاہور میں بحیثیت چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے مالی معاملات کا نوٹس لیتے ہوئے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں اسلامیہ یونیورسٹی کے انتظامی و مالی امور سے متعلق قائم کمیٹی نے گورنر پنجاب کو رپورٹ پیش کی۔گورنر پنجاب نے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر اور اجلاس میں شامل تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ یونیورسٹی کے مالی معاملات کو جلد حل کیا جائے۔ انہوں نے وائس چانسلر کو ہدایت کی کہ سنڈیکیٹ کا اجلاس جلد بلا کراہم فیصلے کیے جائیں۔ اس حوالے سے گورنر پنجاب نے یہ بھی ہدایت کی کہ یونیورسٹی اپنی ضروریات کے مطابق حکومت سے ایڈیشنل گرانٹ کا کیس فی الفور بھیجے تاکہ جلد اس پر عمل کرایا جائے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2013 سے 2018 تک یونیورسٹی کی وفاقی گرانٹ میں مسلسل اضافہ ہوا جبکہ 2018 کے بعد مسلسل کمی دیکھی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن/چانسلر نے کہا کہ اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کے اندر جلد اور دیرپا اقدامات کر کے جامعہ کو صحیح سمت میں گامزن کیا جائے۔ غیر ضروری اخراجات میں کمی لائی جائے اور آمدنی کے ذرائع کو بڑھانے پر اس طرح غور کیا جائے کہ تعلیم بھی مہنگی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ جامعات میں سستی اور معیاری تعلیم کی فراہمی کویقینی بنایا جائے۔مزید ازاں، اجلاس میں چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم (سی ایم آئی ٹی)، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساتھ پنجاب کی سابقہ انکوائری رپورٹس پر بھی بحث ہوئی ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب/چانسلر نے ہدایت کی کہ ان رپورٹوں کی روشنی میں حکومت پنجاب ضروری اقدامات اٹھائے ۔ گورنر پنجاب نے ہدایت دی کہ یہ سب رپورٹیں سنڈیکیٹ کے سامنے بھی پیش کی جائیں تاکہ ان اہم اداروں کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کی روشنی میں سنڈیکیٹ صحیح فیصلے کر سکے۔ گورنر پنجاب نے یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک کے تعمیراتی منصوبے میں تعطل کو نوٹس لیتے ہوئے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ اکیڈمک بلاک کا تعمیراتی منصوبہ جو ایک نجی کمپنی کے ساتھ اختلاف کی وجہ سے رک گیا تھا یونیورسٹی اس معاہدے کا دوبارہ جائزہ لے اور اس منصوبے کی جلد تکمیل کو یقینی بنائے۔ اس کے علاوہ گورنر پنجاب/چانسلر نے گرلز ہاسٹلز کے رکے ہوئے پراجیکٹ کو بھی جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی تاکہ طلب علموں کو سہولیات کے ساتھ ادارے کا ریونیو بھی بہتر ہو سکے۔ چانسلر نے یہ بھی تاکید کی کہ بسوں کے روٹس کو کم کرنا مسلے کا حل نہیں ہے بلکہ یونیورسٹی ٹرانسپورٹ کی وجہ سے طالب علموں کی تعلیم تک رسائی ہو سکتی ہے اور درحقیقت یہ یونیورسٹی کے ریونیو کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے وائس چانسلر کو یدایت کی کہ بسوں کو بہتر نظم و ضبط کے ذریعے چلایا جائے اور ہر ممکنہ خرچے کو کم کیا جائے۔
اجلاس میں چئیرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد منیر،  سیکرٹری ہائر ایجوکیشن خالد سلیم ,وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر، ڈاکٹر مظہر سعید ایڈوائزر پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد، زینب خان ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ، ٹریثرار اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور عبدالستار ظہوری، گورنر سیکرٹریٹ کے افسران سپیشل سیکرٹری ٹو گورنر عبدالرحمن شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری  محمودالحسن, ڈپٹی سیکرٹری نوشین سرور اور ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے نمائندگان شامل تھے۔