Advertisements

شیر کو چوتھی بار وزیراعظم بن کر عوام کا خون چوسنے کی اجازت نہیں دیں گے بلاول بھٹو زرداری 

PPPChairman Bilawal BhuttoZardari addresses public meeting at Khanbela,district RahimyarKhan
Advertisements

جنوبی پنجاب صوبہ کی تحریک ہم نے شروع کی تھی جسے مکمل بھی ہم کریں گے چیئرمین پیپلز پارٹی کاخانبیلہ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب


اللہ آباد (نامہ نگار) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کی تحریک ہم نے شروع کی تھی جسے مکمل بھی ہم کریں گے شیر کو چوتھی بار وزیراعظم بن کر عوام کا خون چوسنے کی اجازت نہیں دیں گے 30 لاکھ گھروں کا وعدہ پورا، تنخواہیں دگنی کریں گے تحصیل لیاقت پور کے قصبہ خانبیلہ میں بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر نوجوان، مرد اور عورت میرا پیغام لے کر گلی گلی گھر گھر جائے اور بتائے کہ بلاول بھٹو زرداری 10 نکاتی منشور لے کر میدان میں نکلا ہے جس طرح قائدعوام  ذوالفقار علی بھٹو، بےنظیر بھٹو اور آصف علی زرداری نے اپنے وعدے پورے کیئے تھے اسی طرح بلاول بھٹو زرداری بھی اپنے وعدے پورے کرے گا انہوں نے کہا کہ مزدوروں کسانوں اور طالب علموں کے لیئے کارڈ جاری کیئے جائیں گے جبکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا حجم بڑھا کر خواتین کو کاروبار کے لیئے قرضے بھی دیے جائیں گے پانچ سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دگنی کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ اپ مقابلہ صرف دو جماعتوں کے درمیان ہے ایک جماعت بھٹو شہید کی وارث ہے جو قوم کو ریلیف دیتی ہے جبکہ دوسری جنرل ضیاء کی پیروکار ہے جو عوام کا خون چوستی ہے پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں غربت، بےروزگاری اور مہنگائی سے ہے بلاول بھٹو زرداری نے اپنے 10 نکات دہرائے اور کہا کہ لوگ اپنا ووٹ ضائع نہ کریں اور تیر پر ٹھپہ لگا کر ان کو وزیراعظم بنانے کی جدوجہد میں عملی حصہ ڈالیں انہوں نے کہا کہ غریب ترین لوگوں کے لیئے 300 یونٹ بجلی سولر کے ذریعے دی جائے گی 30 لاکھ پکے مکانوں کے مالکانہ حقوق گھر کی خواتین کو دیئے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہزار 500 ارب روپے کی اشرافیہ کو دی جانے والی سبسڈی عوام پر لگائی جائے گی ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر بھوک مٹاؤ پروگرام شروع کریں گے لیاقت پور سمیت ہر ضلع میں مفت علاج کے ہسپتال اور یونیورسٹیاں بنائی جائیں گی انہوں نے یہ کام سندھ میں کر کے دکھایا ہے بلاول بھٹو نے نام لیئے بغیر میاں نواز شریف پر سخت تنقید کی اور انہیں عوام کا خون چوسنے والا شیر قرار دیا  انہوں نے کہا کہ لاہور کے سیاستدان سن لیں ہم ڈرنے والے نہیں ڈٹ کا مقابلہ کریں گئے جیت پیپلز پارٹی کی ہو گی پاکستان پیپلز پارٹی الیکشن اپنے منشور پر لڑ رہی ہے  باقی پارٹیوں کے پاس اپنا منشور نہیں جلسہ سے پی پی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود۔ سابق صدر مخدوم شہاب الدین، سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی، سابق وفاقی وزیر مخدوم مرتضی محمود، امیدواران صوبائی اسمبلی قاضی احمد سعید اور میاں اسلام اسلم  نے بھی خطاب کیا سٹیج پر ملک جنید اسلم نائج، عبدالرحمن دین پوری، مرشد سعید ناصر، عبدالقادر شاہین۔ سردارغضنفر علی لنگاہ اور دیگر مقامی پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔#

Advertisements