صاحبزادہ محمد عثمان عباسی کا پی پی 251 اور صاحبزادہ محمد گزین عباسی کاپی پی 249 احمد پور کی صوبائی نشست سے انتخابات لڑنے کا حتمی فیصلہ
صاحبزادہ محمد عثمان عباسی نے این اے 168 بہاولپور شہر کی قومی نشست اور ان کے چھوٹے بھائی صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی نے پی پی 248 شاہی والا چنی گوٹھ چولستان کی صوبائی نشست سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے
ڈیرہ نواب صاحب(نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی نے کہا ہے کہ وہ صوبائی حلقہ پی پی 251 سے بھرپور الیکشن لڑیں گے جس کے لیے انہوں نے انتخابی حلقے میں عوامی رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے- روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس صوبائی حلقے سے ماضی میں ان کے چھوٹے صاحبزادے میاں شازین عباسی الیکشن لڑ چکے ہیں لیکن اب ان کی غیر موجودگی میں انہوں نے انتخابی اکھاڑے میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے- ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ صاحبزادہ محمد عثمان عباسی نے بہاولپور شہر کی قومی نشست این اے 168 سے اور ان کے چھوٹے بھائی صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی نے پی پی 248کی صوبائی نشست سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے ہیں -صاحبزادہ محمد عمر خان عباسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خاندان کے فیصلے کے مطابق صاحبزادہ محمد عثمان خان عباسی پی پی 251 اور ان کے صاحبزادے میاں محمد گزین عباسی پی پی 249 احمد پور کی صوبائی نشست سے انتخابات میں حصہ لیں گے –
صاحبزادہ محمد گزین عباسی بی پی 249