چنی گوٹھ کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، دو خواتین سمیت تین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق
Advertisements
چنی گوٹھ (نامہ نگار)چنی گوٹھ کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، دو خواتین سمیت تین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق، ٹریلر ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو گیا، ریسکیو 1122 کے مطابق قومی شاہراہ چک واہنی کے قریب ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جاں بحق افراد میں 2 خواتین 48 سالہ نسرین ، 45 سالہ کلثوم اور 40 سالہ مرد اللہ جیوایا شامل ہیں۔ حادثہ کا شکار ا
فراد کی لاشیں آر ایچ سی چنی گوٹھ منتقل کردی گئیں ہیں جاں بحق افراد کا تعلق اللہ آباد تحصیل لیاقت پور سے ہے
Advertisements