Advertisements

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری

IMF board okays $700mn loan tranche for Pakistan
Advertisements

اسلام آباد: آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کے اقتصادی جائزے اور اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدہ کی منظوری دیدی۔ 

وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف کےایگزیکٹو بورڈ نے پہلےاقتصادی جائزے کی منظوری دیدی ہے. وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو 70 کروڑڈالر کی اگلی قسط جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے

Advertisements

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق رقم تین ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دی جائے گی پاکستان کو نو ماہ کے پروگرام کے تحت 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں اور اگلی قسط ملنے کے بعد پاکستان کو اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت موصول ہونیوالی کل رقم ایک ارب نوے کروڑ ڈالر ہوجایے گی جس کے بعد فروری میں متوقع اگلے اقتصادی جائزہ کی تکمیل کی صورت میں آخری اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر پاکستان کو مزید 1.1 ارب ڈالر ملیں گے.