Advertisements

تبلیغی جماعت میں شامل نواسے جہانگیر خان نے تلخ کلامی پر نانا نذیر خان کے سر پہ آھنی راڈ کے وار کر کے اسے موت کی نیند سلا دیا

AhmedpurEast
Advertisements

احمدپورشرقیہ(نامہ نگار)معمولی تلخ کلامی پر نواسے نے ناناکوآھنی راڈ کے وار کرکے قتل کردیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کو اطلاع ملی کہ بکر خانہ کے نزدیک مسجد نور اسلام میں جہاں تبلیغی جماعت کے ارکان ٹھہرے ہوئے ہیں ۔نواسے جہانگیر سکنہ سوات اور اس کے نانانذیر خان سکنہ سوات کے درمیان تلخ کلامی کے نتیجہ میں جھگڑا ہوگیا ہے۔اور محمد جہانگیر نے آھنی راڈسے اپنے نانا نذیر خان کے سر پر وار کرکے  شدید زخمی کردیا ہے ۔جوبعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے