پرنس بہاول خان عباسی کی مخدوم سید راشد شبیر بخاری کی اقامت گاہ پر آمد صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت اور فاتحہ خوانی
سو گوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ولی عہد بہاولپور نے مخدوم سید راشد شبیر بخاری اور سوگوار خاندان کے صبر جمیل کے لیے بھی دعا کی
اوچ شریف ;(کرائم رپورٹر) آزاد اُمیدوار قومی اسمبلی این اے 166 ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی گزشتہ روز مخدوم سید راشد شبیر بخاری کی اقامت گاہ پر گئے اور ان کے فرزند مخدوم زادہ سید عمر بخاری کے انتقال پر تعزیت کی اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی -کی اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئےولی عہد بہاولپور نے کہا کہ وہ مخدوم سید راشد شبیر بخاری اور غم زدہ خاندان کی دکھ کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں -انہوں نے سگوار خاندان کے صبر جمیل کے لیے بھی دعا کی- مخدوم زادہ سید احسن گیلانی ,مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی, جام اقبال ملاح، جام رجب ملاح ، امجد مہر، سہیل خاکوانی، فیض خاکوانی مہر مشتاق احمد خان اور ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان بھی انکے ہمراہ تھے