رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام ضلعی نامہ نگاروں کی صلاحیت سازی کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ
ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں روزنامہ نوائے احمد پورشرقیہ اور میڈیا کلب احمدپور شرقیہ کے اشتراک سے کیا گیا میڈیا کلب کے اراکین کے علاوہ دیگر سمیت کل 29 مرد و خواتین تربیتی پروگرام سے مستفید ہوئے،میڈیا کلب کے صدر شیخ عزیز الرحمن نے کوآرڈینیٹر کے فرائض سرانجام دیئے
سابق ڈائریکٹر انفارمیشن حکومت پنجاب نذیرخالد نے ریسورس پرسن کے فرائض انجام دیے جبکہ رورل صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر نے تربیتی ورکشاپ کے شرکا میں رورل میڈیا نیٹ ورک کی بیسک جرنلزم کی تربیتی مینولز اور یونیسکو کا ڈیجیٹل مواد تقسیم کیا،شرکاء صحافیوں کی عملی مشق بھی کرائی گئ
مہمان خصوصی عبقری میڈیا گروپ کے چیئرمین حکیم محمد طارق محمور چغتائی نے رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کے 29 شرکاء صحافیوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے اور اپنے خطاب میں صحافیوں پر زور دیا کہ بین المسالک کے ساتھ ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے بھی اجتماعی کوششیں بروئے کار لائیں تاکہ حقیقی معنوں میں پرامن معاشرے کا قیام عمل میں آسکے
احمد پور شرقیہ : رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے زیر اہتمام پنجاب کالج احمد پور شرقیہ میں ضلعی نامہ نگاروں کی صلاحیت سازی کے لیے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ منعقد کی گئی اس تربیتی ورکشاپ کا انعقاد روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ اور میڈیا کلب احمد پور شرقیہ کے اشتراک سے کیا گیا تھا تربیتی ورکشاپ کے کوارڈینیٹر صدر میڈیا کلب شیخ عزیز الرحمن تھے جبکہ سابق ڈائریکٹر تعلقات عامہ حکومت پنجاب جناب نذیر خالد ریسورس پرسن تھے جو صدر رورل میڈیا نیٹ ورک احسان احمد سحر کی استدعا پر لاہور سے مقامی صحافیوں کو تربیت دینے کے لیے سخت سردی کے اس موسم میں احمد پور شرقیہ آئے تھے تربیتی ورکشاپ میں علاقائی و قومی اخبارات ویب اور ٹی وی چینلز کے 29 نمائندوں نے شرکت کی جنہیں صحافت کےبنیادی اجزاء کے ساتھ سیفٹی ٹریننگ بھی دے گئی اور اُنہیں بتایا گیا کہ خطرناک اسائنمنٹ کی اجتماعی کوریج کی جاۓ- شرکاء صحافیوں سے عملی مشق بھی کرائی گئی چیرمین عبقری میڈیا گروپ جناب حکیم محمد طارق محمود چغتائی تربیتی ورکشاپ کی تقریب تقسیم اسناد کے مہمان خصوصی تھے جنھوں نے شرکاء صحافیوں
شیخ عزیز الرحمن، سید آصف بخاری، اعجاز حسین مغل، ابو طالب جاوید ،ناصر خان نیازی طارق محمود سیال، ذیشان علی, عبدالشکور محمد یاسر سلیم ,حافظ محمد شفیق, محمد ایوب سیال غلام حسین قریشی کلیم اللہ لنگاہ، کامران کلال،علی حسین جلوانہ،محمد نعیم شیخ،محمد احسن، امجد حسین انور،سلیم آغا،بشیر احمد مغل،انیسہ کنول،سید صدا حسین رضوی،اے ڈی خان جلوانہ،وقاص اکرم، جان محمد چوہان،سید تصّور حسین،فرحان حمید اور زبیر محمود
میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے-تربیتی ورکشاپ میں صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر نے جرنلزم ٹریننگ مینول اور یونیسکو کی سی ڈیز بھی تقسیم کیں
مہمان خصوصی عبقری میڈیا گروپ کے چیئرمین حکیم محمد طارق محمود چغتائی نے اپنے خطاب میں تربیت حاصل کرنے والے صحافیوں کو مبارکباد دی اور صدر رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان احسان احمد سحر کی صحافتی خدمات
پر اُنہیں خراج تحسین پیش کیا-انہوں نے صحافیوں پر زور دیا کہ وہ پرامن معاشرے کے قیام کے لیے عبقری میڈیا گروپ کی کوششوں میں تعاون کریں جو وہ بین المسالک کے ساتھ بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کر رہا ہے تقریب میں سابق ڈائریکٹر انفارمیشن نزیر خالد ڈائریکٹر پنجاب کالج احمد پور شرقیہ محمد سلیمان فاروقی اور صدر آر ایم این پی احسان احمد سحر نے بھی خطاب کیا