Advertisements

سابق سٹی ناظم محمد خالد خان بلوچ ایڈوکیٹ کا گروپ سمیت پرنس بہاول عباسی اور صاحبزادہ گزین عباسی کی حمایت کا اعلان

EX-City Nazim Khalid Khan group announces to back the candidatures of Prince Bahawal Abbasi & Sahibzada Gazain Abbasi
سابق سٹی ناظم محمد خان خالد خان بلوچ اور ان کے ساتھیوں کا ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی اور صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی کے ہمراہ گروپ فوٹو
Advertisements

خاندان عباسیہ کے دونوں امیدواروں کو انشاءاللہ آٹھ فروری کو انتخابی کامیابی سے ہمکنار کریں گے , خالد خان بلوچ کی روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے ٹیلی فونک گفتگو

احمد پور شرقیہ (سٹاف رپورٹر) سابق سٹی ناظم و سابق صدر تحصیل بار ایسو سی ایشن  احمد پور شرقیہ  محمد خالد خان بلوچ نے اپنے گروپ سمیت این اے 166 کے قومی اسمبلی کے آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس خان عباسی اور پی پی 249 کے صوبائی اسمبلی کے آزاد امیدوار صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا -تفصیلات کے مطابق پرنس بہاول عباس خان عباسی اور صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی گزشتہ روز سابق سٹی ناظم محمد خالد خان بلوچ کی اقامت گاہ پر گئے جہاں دونوں آزاد امیدواروں کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی- سینیر صحافی محمد عبید اللہ راجپوت ,حبیب اللہ راجپوت اور ساجد خان بلوچ کے علاوہ ڈاکٹر ملک فیاض محمود اعوان ،محمد اسماعیل معروف لیلو قریشی، اور شہزاد سہیل خاکوانی کے علاوہ دیگر عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے

Advertisements

دریں اثناء سابق سٹی ناظم محمد خالد خان بلوچ نے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ انشاءاللہ آٹھ فروری کو ان کا گروپ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے دونوں عباسی خاندان کے امیدواروں ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی اور صاحبزادہ محمد گزین خان عباسی کو کامیاب کرائے گا