Advertisements

کھاد کی مقررہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے اور مارکیٹس میں کھاد کی سپلائی بہتر کی جائے: ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ

DC orders to ensure the sale of fertlizer sale at fixed rates
Advertisements


بہاول پور:یکم جنوری: ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے کہا ہے کہ کھاد کی مقررہ نرخ پر فروخت کو یقینی بنایا جائے اور مارکیٹس میں کھاد کی سپلائی بہتر کی جائے۔وہ دفتر میں منعقدہ اجلاس سے اظہار خیال کر رہے تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقررہ نرخ سے زائد کھاد فروخت کرنے اور کھاد فراہم نہ کرنے والے ڈیلرز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ڈیلرز ایجنسی سر بمہر کردی جائیں گی۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) حافظ محمد شفیق، ضلع کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان موجود تھے۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) حافظ محمد شفیق نے گندم کی فصل کی کاشت اور کھاد کی ڈیمانڈ کے حوالہ سے بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مقررہ نرخ سے زائد کھاد فروخت کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور انکی ڈیلر شپ منسوخ کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ضلع میں کھاد کی سپلائی میں بہتری لائی جائے اور کھاد زمیندار و کاشتکاران کو مقرر کردہ نرخ کے مطابق فروخت کی جائے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت(توسیع) کے متعلقہ افسران کھاد کی مقررہ نرخ پر فروخت کی موثر انداز میں 

Advertisements