Advertisements

پرنس بہاول عباسی اور صاحبزادہ گزین عباسی نے سابق کونسلر حاجی فداحسین تبسم کے حلقہ شمس کالونی میں الیکشن آفس کا افتتاح کیا

Abbasides election office inaugurated in Shamas colony
Advertisements

حاجی فدا حسین تبسم پرنس بہاول خان عباسی اور صاحبزادہ گزین خان عباسی کو چوک عباسیہ سے ریلی کی صورت میں الیکشن آفس تک لے کر آئے

میں پرنس بہاول عباسی اور  صاحبزادہ  گزین عباسی کے ساتھ ہوں,  اپنا پولنگ جتوا کر ان کو تحفہ دوں گا سابق کونسلرحاجی فدا حسین تبسم

Advertisements


احمد پو ر شرقیہ : معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق کونسلر حاجی فداحسین تبسم کے حلقہ شمس کالونی میں الیکشن آفس کا افتتاح سابق ایم پی اے صاحبزادہ گزین خان عباسی امیدوارایم اپی اے حلقہ PP249 اورایم این اے NA166کے امیدوار  پرنس بہاول خان عباسی  اپنے دست مبار ک سے  کیا,  اس موقع پر خطاب کر تے ہوئےصاحبزادہ گزین خان عباسی نے کہا اس الیکشن میں ہم اپنی سابقہ کارکردگی کی بنا پر عوام کے سامنے آئیں گے لوگوں کو پتا ہے میں نے اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں بہت کام کروائے اربوں روپے کے میگا پروجیکٹ جس پر اب تک کام ہو رہے ہیں ,الیکشن اپنی کارکردگی کی بنا پر مخالفین کو شکست سے دوچار کریں گے -پرنس  بہاول خان عباسی نے کہا کہ شہر احمدپور شرقیہ کے لوگوں نے 2018کے الیکشن میں بھی مجھ کو بہت عزت سے نوازا تھا اور اب بھی مجھے یقین  ہے کہ آپ لوگ میرا ساتھ نہیں چھو ڑو گے سابق کونسلرحاجی فدا حسین تبسم نے کہا میں پرنس بہاول عباسی اور  صاحبزادہ  گزین عباسی کے ساتھ ہوں اور ان کو اپنا پولنگ جتوا کر ان کو تحفہ دوں گا میرے وارڈ کے لوگ ہمیشہ کی طرح میر ے ساتھ تھے اور ہیں انہوں نے آنے والے تمام کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا کہ اس موقع پر شہزاد سہیل خاکوانی ،ملک محمد یونس،مہر جمیل سیال ،سابق کونسلر اللہ بخش جوئیہ ،یحییٰ خان کلاچی ،الحاج محمد حنیف خان،منصو ر اقبال ،ملک اجمل تھہیم ،علی رضاباجوہ ،لالہ اسلم تھہیم ،جان محمد چوہان ،ملک عابد حسین ،حاجی صدیق خان لاشاری ،چوہدری مشتاق کے علاوہ اہلیان محلہ شمس کالونی ،امیر عالم کالونی ،فیض کالونی ،شادمان کالونی کی کثیر تعداد موجود تھی -حاجی فدا حسین تبسم نے اپنے حلقہ کے لوگوں کے ہمراہ  سابق ایم پی اے صاحبزادہ گزین خان عباسی , پرنس بہاول خان عباسی کا شاندار استقبا ل کرتے ہوئے چوک عباسیہ سے ریلی کی صورت میں بینڈ بجا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے الیکشن آفس تک لے کر آئے