Advertisements

میرانیا گیت اساں لوک بہاول پور دے نئے سال کا تحفہ ثابت ہوگا ,معروف سرائیکی گلوکاراجمل ساجد

My new song will be a gift of new year 2024, says Singer Ajmal Sajid
Advertisements

 اللہ آباد ( نامہ نگار )  میرانیا گیت اساں لوک بہاول پور دے نئے سال کا تحفہ ثابت ہوگا ,معروف سرائیکی گلوکاراجمل ساجد نے لالہ رئیس ریاض احمد ترہیلی کی رہائشگاہ پر ٹی پارٹی کے موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ گیت برسوں شائقین کویاد رہے گا اورہمیشہ  میری یہ کوشش ہوتی ہے کہ اچھی اورصاف ستھری اور دلکش شاعری پرمشتمل گیت گا کر  شائقین فن کے لمحات کویادگار بناسکوں اوریہی وجہ ہے کہ عوام کی طرف سے ہمیشہ میرے گائے ہوئے گیتوں کوپزیرائی ملتی ہے ,اس موقع پرلالہ رئیس ریاض احمد ترہیلی نے کہا معروف سرائیکی گلوکار اجمل ساجد کواپنے اچھے گیتوں اور ان کی سریلی آوازکی وجہ سے شائقین فن بہت پسند کرتے ہیں اوروہ اپنے بے پناہ فن کی وجہ سے ہرمحفل کویادگاربنا دیتے ہیں اس موقع پرمحمدرفیق کلہوڑہ ایم اے خالق بھٹی سہیل احمد ,محمد بلال ٹھیکیدار رئیس عدیل محمد شاہد اورسراج احمد سمیت دیگرموجود تھے