سینئر صحافی ارشاد احمد شاد اوچ پریس کلب کے بلامقابلہ صدر اور خواجہ ابرار حسین جنرل سیکرٹری منتخب
اتفاق رائے سے منتخب ہوئے دیگر عہدیداروں میں محمد سلیم شہزاد اوچ پریس کلب کے چیئرمین، ذوالفقار علی مکول وائس چیئرمین، زاہد حسین خان کلہوڑا اور اطہر اقبال مغل سینئر نائب صدور، محمد امتیاز بڈانی، محمد اکرم خان اور شہزاد خان شکرانی نائب صدور، خواجہ ابرار حسین جنرل سیکرٹری، خواجہ ابرار رضا فنانس سیکرٹری، محمد ساجد انجم سیکرٹری اطلاعات، محمد ارشد خان جائنٹ سیکرٹری اور سید محسن شمسی چیئرمین مجلس عاملہ کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے
رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر نے ممتاز ماہرین تعلیم آر ایم این پی کے تحصیل کوارڈینیٹر محمد سلیمان فاروقی ، ممبر کوارڈینیشن کمیٹی سید تنویر الحسن بخاری اور نوجوان صحافی محمد سجاد گھلو کے ہمراہ اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کے انتخابی عمل کا جائزہ لیا
اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کے سال 2024کے لیے انتخابات مکمل ہو گئے تمام عہدے داران کا اتفاق رائے سے چناؤ عمل میں آیا ہے۔ پریس کلب کے اراکین کا انتخابی نتائج،گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔انتخابی نتائج کے مطابق سینئر صحافی ارشاد احمد شاد بلا مقابلہ صدر اور خواجہ ابرار حسین جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ہیں جبکہ اتفاق رائے سے منتخب ہوئے دیگر عہدیداروں میں محمد سلیم شہزاد اوچ پریس کلب کے چیئرمین، ذوالفقار علی مکول وائس چیئرمین، زاہد حسین خان کلہوڑا اور اطہر اقبال مغل سینئر نائب صدور، محمد امتیاز بڈانی، محمد اکرم خان اور شہزاد خان شکرانی نائب صدور، خواجہ ابرار حسین جنرل سیکرٹری، خواجہ ابرار رضا فنانس سیکرٹری، محمد ساجد انجم سیکرٹری اطلاعات، محمد ارشد خان جائنٹ سیکرٹری اور سید محسن شمسی چیئرمین مجلس عاملہ کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے، جب کہ اراکین مجلس عاملہ میں محمد الیاس راجہ، ڈاکٹر عمران سیال، خواجہ اظہارحسین، رانا امتیاز علی، بلال احمد شاد، محمد حسیب اطہر مغل، محمد صدیق فاروقی، محمد عامر خان، خواجہ فرخ علی، خواجہ شیر علی، سید احسن بخاری، محمد طارق شاد، ملک محمد ندیم مکول، حافظ محمد سعد اور حاجی محمد الطاف شامل ہیں۔،رورل میڈیا نیٹ ورک پاکستان کے صدر احسان احمد سحر نے ممتاز ماہرین تعلیم آر ایم این پی کے تحصیل کوارڈینیٹر محمد سلیمان فاروقی، ممبر کوارڈینیشن کمیٹی سید تنویر الحسن بخاری اور نوجوان صحافی محمد سجاد گھلو کے ہمراہ اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کے انتخابی عمل کا جائزہ لیا -انہوں نے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے صدر ارشاد احمد شاد،جنرل سیکرٹری خواجہ ابرار حسین اور تمام عہدے داروں کو مبارکباد دی اور اپنی اس توقع کا اظہار کیا کہ اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ کے نو منتخب عہدیداران اور اراکین نئے سال 2024 میں صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے نیز آزادی صحافت کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ نومنتخب عہدے داران کی متفقہ قرارداد اور درخواست پر احسان احمد سحر نے اوچ پریس کلب کے پیٹرن ان چیف کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے کی ہامی بھری۔ منتخب ہونے کے بعد اوچ پریس کلب کی نئی انتظامیہ نے اپنے پہلے اجلاس میں اہل قلم کے اجتماعی مفاد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کاوشیں کرنے کا عزم ظاہر کیا اور احسان احمد سحر کی تجویز پر مظلوم لوگوں کی آواز ارباب اقتدار تک پہنچانے اور سیاسی و سرکاری حکام کو اپنا نقظہ نظر پیش کرنے کے لیے اوچ پریس کلب اینڈ میڈیا گروپ فورم کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔