چیئرپرسن بہاول لیڈیز کلب بیگم کمشنر بہاول پورمسز سارہ احتشام نے کلب کی نو منتخب 12 رکنی ایگزیکٹو باڈی سے حلف لیا
بہاول پور:13/دسمبر : چیئرپرسن بہاول لیڈیز کلب بیگم کمشنر بہاول پورمسز سارہ احتشام نے کلب کی نو منتخب 12 رکنی ایگزیکٹو باڈی سے حلف لیا۔نومنتخب عہدے داران میں وائس پریذیڈنٹ مسز صبا طارق، جنرل سیکرٹری مس فریال امین اور ایگزیکٹو ممبرزمسز خالدہ چشتی،مسز نوشابہ مہوش، مسز سیما اعجاز، مسز یاسمین بلوچ، مسز فرح امیر، مسز فریحہ عابد، مسز مدیحہ شوکت، مسز اسماء ارشاد، مسز زاہد ہ انورشامل ہیں۔ انہوں نے لیڈیز کلب کی عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں کلب کی سماجی سرگرمیوں پر مبارک باد پیش کی۔ بیگم کمشنر نے کہا کہ شیڈول کے مطابق نئی باڈی کا انتخاب شاندار روایت ہے جس سے کلب اراکین میں خوشگوار ماحول کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نومنتخب باڈی وائس پریذیڈنٹ مسز صبا طارق اور جنرل سیکرٹری مس فریال امین کی سربراہی میں سابقہ شاندار رویات کو برقرار رکھے گی۔انہوں نے بطور چیئرپرسن لیڈیز کلب اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ قبل ازیں بہاول لیڈیز کلب کی اراکین نے بیگم کمشنر بہاول پورچیئرپرسن بہاول لیڈیز کلب بیگم کمشنر بہاول پور کو خوش آمدید کہا اور پھول پیش کیے۔