Advertisements

این اے 167 قومی اسمبلی کے امیدوار کے بارے میں فیصلہ نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول خان عباسی سے مشاورت کے بعد کریں گے

Mubarakpur Humkhiyal group will support Prince Bahawal Khan Abbasi
Advertisements

عام انتخابات میں گھر گھر جا کر پرنس بہاول خان عباسی کی کمپین کریں گے اور بھاری اکثریت سے انہیں کامیاب کرائیں گے

ہم خیال گروپ کے سربراہ راو حاجی محمد فریاد کی زیر صدارت مبارک پور میں اجلاس کا فیصلہ سابق کونسلروں اور گروپ اراکین کی کثیر تعداد نے شرکت کی

Advertisements


مبارک پور( نامہ نگار )ہم خیال گروپ  کے سربراہ راو حاجی محمد فریاد سابق کونسلر کی زیر صدارت مبارک پور میں اجلاس منعقد ہوا جس میں مبارک پور و گردونواح  کی سیاسی و سماجی شخصیات حاجی محمد اسلم بھٹی،  رئیس محمد طارق، اللہ رکھا لودھرا، رئیس احسن صدیق پرہار ،ملک غفور کھروالہ، ملک شبیر کھرل، ملک محسن کمبوہ، ملک فدا حسین کھروالہ ،رشید کلیار، عبدالمجید فریدی و دیگر نے شرکت کی اجلاس میں حلقہ 167 اور 166 کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے طے پایا کہ عام انتخابات میں محسن پاکستان نواب سر محمد صادق خان عباسی خاندان کی بھرپور حمایت کریں گے اور گھر گھر جا کر پرنس بہاول خان عباسی کی کمپین کریں گے اور بھاری اکثریت سے انہیں کامیاب کرائیں گے اس موقع پہ راو محمد فریاد نے مزید کہا این اے 167 میں قومی اسمبلی کے امیدوار کے بارے میں نواب صلاح الدین عباسی اور پرنس بہاول خان عباسی سے مشاورت کے بعد کریں گے۔