جمیعت علماء اسلام ف کی پرنس بہاول عباسی کو ضلع بھر میں اکٹھے الیکشن لڑنے کی تجویز
جمیعت علمائے اسلام ف کے کوآرڈینیٹر صفدر شہباز راجپوت اور ضلعی جنرل سیکرٹری قاری سیف الرحمان راشدی کی قیادت میں وفد کی صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں پرنس بہاول عباسی سے ملاقات ,عام انتخابات اشتراک اور اتفاق سے لڑنے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا
پرنس بہاول عباسی سے جمیعت علماء اسلام کی وفد کی ملاقات انتہائی خوشگوار اور مفید رہی فریقین جلد جمیعت علماء اسلام کی تجویز پر مزید غور و خوض کے لیے دوسرا اجلاس طلب کریں گے ، جمیعت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری سیف الرحمن راشدی کی نوائے احمد پور شرقیہ سے ٹیلیفونک گفتگو
ڈیرہ نواب صاحب( نامہ نگار) جمیعت علمائے اسلام فضل الرحمن گروپ نے پرنس بہاول عباس خان عباسی کو تجویز پیش کی ہے کہ ان کا تشکیل دیا گیا آزاد گروپ اور جمیعت علماء اسلام ف باہمی اشتراک و اتحاد سے ضلع بہاولپور میں اٹھ فروری کے عام انتخابات میں حصہ لیں اس سلسلے میں جمیعت علماء اسلام کے ایک وفد نے کوآرڈینیٹر جے یو ائی بھاولپور ڈویژن صفدر شہباز راجپوت اور ضلعی جنرل سیکرٹری جنرل جے یو آئی قاری سیف الرحمن راشدی کی قیادت میں آج صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی-
جمیعت علماء اسلام کے ضلعی ترجمان قاری محمد اسلم ایڈوکیٹ اور سینیئر رہنما قاری رشید احمد بلوچ کے علاوہ بیورو چیف روزنامہ نوائے وقت ملتان شاہد اختر بلوچ بھی وفد میں شامل تھے
جمیعت علماء اسلام کے ضلعی جنرل سیکرٹری قاری سیف الرحمن راشدی نے روزنامہ نوائے احمد پور شرقیہ کو ٹیلی فون پر بتایا کہ پرنس بہاول عباس خان عباسی سے جمیعت علماء اسلام کے وفد کی ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی جو مفید رہی انہوں نے کہا کہ فریقین نے اس بارے میں طے کیا ہے کہ اس سلسلہ کا دوسرا اجلاس جلد طلب کیا جائے گا جس میں مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں فیصلے کیے جائیں گے