انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں سیمینار کا انعقاد
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر شعبہ سوشل ورک اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے زیرِاہتمام سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسرڈاکٹر اطہر محبوب کا کہنا تھا کہ اسلام نے ہمیں انسانی حقوق کا درس دیا ہے جہاں ہم حق بات کرتے ہیں وہاں ہمیں اپنی ذمہ داریوں کی بھی بات کرنا چاہئے۔پڑھے لکھے طبقے پر عام لوگوں کی نسبت زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتیں ہیں۔ہم سب اپنی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے سر انجام دیں گے تو معاشرے میں انسانی حقوق کی فراہمی خود بخود بہتر ہو جائے گی۔مجھے خوشی ہے کہ شعبہ سوشل ورک نے اس موقع پرخوبصورت تقریب کا انعقاد کیا۔ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسرڈاکٹر روبینہ بھٹی کا کہناتھا کہ آج ہم سب پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم انسانی حقوق کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔اپنے ملک کو انسانی حقوق کے حوالے سے بہتر بنانے کے لئے سب کو اپنا حصہ ملانا ہو گا۔ میں سمجھتی ہوں کہ کرپشن کا خاتمہ انسانی حقوق کی فراہمی کے لئے انتہائی اہم ہے۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور اور دیگر سماجی تنظیموں کی جانب سے آج کی تقریب میں شرکت کر کے خوشی ہوئی ہے۔چئیرمین شعبہ سوشل ورک ڈاکٹر آصف نوید رانجھا کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب میں آگاہی الصادق ڈیزرٹ ویلفیئر آرگنائزیشن، پیلیکین ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن،اوتھ،پرواسو،عطیہ کے اشتراک سے آج کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ ہم اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں نہ صرف سوشل ورک پڑھا رہے ہیں بلکہ عملی طور پر اپنے طلباء کو سوشل ورک سکھا رہے ہیں۔اس وقت سوشل ورک کے طلباء 50سے زائد سرکاری، نیم سرکاری اورغیرسرکاری اداروں میں انٹرن شپ کر رہے ہیں۔تقریب میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز رضوان مجید،سابق ممبر صوبائی اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی،ڈائریکٹرسوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ پنجاب سحر صدیقہ،معروف سماجی رہنما قمرشفیع،سابق صدر بہاولپور پریس کلب نصیراحمد ناصر،سابق سیکریٹری بہاولپور پریس کلب ریاض بلوچ،معروف سماجی شخصیت رانا عامر شہزاد،عظمی احمد،آصف الیاس،محمد وقاص اور شرکاء نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں مہمانوں کو ان کی سماجی خدمات کے اعتراف میں شیلڈز پیش کی گئیں۔دریں اثناء شعبہ قانون کی طرف سے انسانی حقوق کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک کا بھی انعقاد کیاگیا۔