چنی گوٹھ او چ شریف اور احمد پور شرقیہ کی حقیقی ترقی کے لیے ماسٹر پلان بنائیں گے پرنس بہاول خان عباسی
وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور عالمی اداروں سے بلدیاتی نمائندوں،عمائدین اور سول سوسائٹی کے تجویز کردہ فلاحی منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے گرانٹس حاصل کی جائیں گی
امیدوار قومی اسمبلی کی صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں تحصیل احمد پور شرقیہ کے مختلف علاقوں سے آنے والے وفود سے گفتگو،نمبردار جام گل محمد لاڑ اور سابق منیجر زرعی ترقی بینک محمد یونس قریشی کی اہلیہ کے جنازوں میں بھی شریک ہوئے
ڈیرہ نواب صاحب+ اوچ شریف +چنی گوٹھ ,(,نامہ نگاران) پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا ہے کہ ایم این اے منتخب ہونے کے بعد وہ احمد پور شرقیہ، چنی گوٹھ اور اوچ شریف کی ترقی کے لیے ماسٹر پلان بنائیں گے بلدیاتی نمائندگان سول سوسائٹی اور عمائدین کی تجاویز کی روشنی میں منصوبے مرتب کیے جائیں گے جس پر عمل درامد کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں اور عالمی اداروں سے گرانٹس حاصل کی جائیں گی
امیدوار قومی اسمبلی نے کہا کہ حلقہ بندیوں کی بحالی اور تبدیلی سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا *انہوں نے کہا کہ میری سیاست میں آنے کا مقصد علاقے کی محرومیوں اور حق تلفیوں کا جلد از جلد ازالہ کرنا ہے پہلے مرحلے میں میں اپنے حلقہ انتخاب کی محرومیوں کا ازالہ کروں گا اور اس کے بعد اگلے مرحلہ میں ضلع بہاولپور اور پھر سابق ریاست بہاولپور کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ آزمائے ہوئے امیدواروں کو
دوبارہ نہ آزمائیں ورنہ انہیں پچھتاوے کے سوا کچھ ہاتھ نہیں ائے گا -ملاقات کرنے والوں نے پرنس بہاول عباسی کو اٹھ فروری کے عام انتخابات میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی- قبل ازیں پرنس بہاول عباس عباسی نےگلن لاڑ میں جام نمبردار جام گل محمد لاڑ اور بہاولپور میں سابق مینیجر زرعی ترقیاتی بینک محمد یونس قریشی کی اہلیہ کے نماز جنازہ میں بھی شرکت کی