تحصیل احمد پور شرقیہ کے پانچ امیدواروں حسن عسکری شیخ عدنان فرید عارف عزیز شیخ ملک نوید خالد وارن اور ملک خالد محمود وارن کی چار صوبائی نشستوں کے لیے ن لیگ کے ٹکٹ کی درخواستیں
حسن عسکری شیخ نے پی پی 248 قاضی عدنان فرید نے پی پی 249 عارف عزیز شیخ اور ملک نوید خالد وارن نے پی پی 250 جبکہ سردار ملک خالد محمود وارن نے پی پی 251 کے لیے اپنی درخواستیں جمع کرائیں
پی پی 253 بہاولپور اور پی پی 254 بہاولپور شہر سے چار چار امیدوار ن لیگ کی ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے لائن میں لگے ہوئے ہیں
احمد پور شرقیہ( نامہ نگار) ضلع بہاولپور کی چار صوبائی نشستوں کے لیے تحصیل احمد پور شرقیہ سے پانچ امیدواروں قاضی عدنان فرید حسن عسکری شیخ, ملک نوید خالد وارن, عارف عزیز شیخ اور سردار ملک خالد محمود وارن نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے درخواستیں دی ہیں- تفصیلات کے مطابق پی پی 249 احمد پور شرقیہ سے قاضی عدنان فرید پی پی 250 اوچ شریف سے عارف عزیز شیخ، ملک نوید خالد وارن , پی پی 248 سے حسن عسکری شیخ اور پی پی 251 سے سردار ملک خالد محمود وارن ن لیگ کی ٹکٹ کے امیدوار بن کر سامنے ائے ہیں
قاضی عدنان فرید اور سردار ملک خالد محمود وارن کے خلاف کوئی دوسرا امیدوار ٹکٹ کے حصول کے لیے سامنے نہیں آیا جبکہ حسن عسکری شیخ کو پی پی 248 میں چوہری سعد مسعود اور عارف عزیز شیخ کو پی پی 250 اوچشریف کی ٹکٹ کے لیے ملک نوید خالد وارن کا سامنا ہے
نوائے احمد پور شرقیہ کو موصولہ اطلاعات کے مطابق پی پی 245 سے محمد کاظم پیرزادہ پی بی 246 سے محمد افضل گل پی پی 248 سے چوہری سعد مسعود پی پی 252 سے میاں شعیب اویسی پی پی 253 سے ملک ظہیر اقبال چنڑ ،محمد بلال بلوچ حسن نواز چوہری پی پی 253 اور 54, سے محمد وسیم حسن پی پی 254 بہاولپور شہر کے نشست کے لیے رانا محمد طارق خان حماد ندیم مہرانی اور عقیل نجم ہاشمی ن لیگ کی ٹکٹ کے حصول کے لیے لائن میں لگے ہوئے ہیں