کمشنر ڈاکٹر احتشام انور اور پرنسپل صادق پبلک سکول کی پرنس بہاول عباس عباسی سے الگ الگ ملاقات
پرنس بہاول خان عباسی اور کمشنر ڈاکٹر احتشام انور نے بہاولپور کے علاقائی ثقافتی ورثہ اور چولستان سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ایڈیشنل کمشنر ریونیو بھی موجود تھے
پرنسپل صادق پبلک سکول نے ولی عہد بہاولپور کو اپنے سکول کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے علاوہ سکول کے طلباء کی مختلف قومی مقابلوں میں کامیابیوں کے بارے میں آگاہ کیا
ڈیرہ نواب صاحب : کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور اور پرنسپل صادق پبلک سکول بھاولپور مسٹر ڈیول ڈاؤڈرز نے الگ الگ صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی سے ملاقات کی- معلوم ہوا ہے کہ کمشنر بہاولپور ڈویژن ڈاکٹر احتشام انور اور پرنس بہاول خان عباسی نے بہاولپور کے علاقائی ثقافتی ورثہ اور چولستان سمیت سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا-, ایڈیشنل کمشنر ریونیو بھی اس موقع پر ملاقات موقع پر موجود تھے اسی طرح پرنسپل صادق پبلک سکول مسٹر ڈیول ڈاولز نے بھی صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں پرنس بہاول عباس عباسی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ولی عہد بہاولپور کو صادق پبلک سکول کی نصابی وغیرہ نصابی سرگرمیوں کے علاوہ مختلف قومی مقابلہ جات میں سکول کے طلباء کی شاندار کارکردگی کے بارے میں انہیں اگاہ کیا پرنسپل اور پرنس بہاول عباس عباسی نے صادق پبلک اسکول کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا