Advertisements

پرنس بہاول عباسی بھاری اکثریت سے قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوں گے ڈاکٹر فیاض محمود اعوان 

Prince Bahawal Abbasi will win NA polls claims Dr Fayyaz Awan
Advertisements

 عوام عباسی خاندان سے محبت کرتے ہیں اور وہ آٹھ فروری کو اپنے ووٹ سے انہیں کامیاب کرا کر اپنی محبت کا عملی ثبوت دیں گے سابق چیئرمین یونین کونسل ٹبی عزت کا بیان‬
 آزاد امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 166 پرنس بہاول عباس خان عباسی انشاءاللہ عوام کی توقعات اور امیدوں پر پورا اتریں گے اور فروری  2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں عوام،ساتھیوں
 اور دوستوں کے تعاون سے مخالف امیدواروں کو شکست دیں گے- ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین یونین کونسل ٹبی عزت ڈاکٹر ملک فیاض محموداعوان  نے  اپنے اخباری بیان میں کیا ہے- انہوں نے کہا کہ پرنس بہاول عباس خان عباسی کی کامیابی سے شہر احمد پور شرقیہ  اور دیہاتوں کے مسائل حل ہوں گے مخالفین کے پاس عوام کی بہتری کے لیے  کوئی پروگرام نہیں وہ صرف اور صرف تنقید برائے تنقید سے اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نام نہاد لیڈروں کی خوش فہمیاں دور کر دے گا

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ الیکشن میں جیت اسی کی ہوگی جو عوام کے دلوں پر راج کرتا ہوگا عوام آج بھی عباسی خاندان سے محبت کرتے ہیں اٹھ فروری کو ہمارا گروپ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگا -ڈاکٹر فیاض محمود اعوان نے کہا کہ مخالفین اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ الیکشن میں عوام کو دھوکہ دے کر  اپنے جال میں پھنسانے میں کامیاب ہو جائیں گے ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا -عوام اس بار جھوٹ اور  نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیں گے-عباسی خاندان کو کامیاب کرا کے اپنی محبت کا عملی مظاہرہ کریں گے

Advertisements