Advertisements

بہاول پور : 32مڈکئیر منیجمنٹ کورس کے آفیسران کا دورہ اشرف شوگر ملز

32-Midcare-Management-Course-visit-Ashraf-Sugar-Mills
Advertisements

بہاول پور : 32مڈ کئیر منیجمنٹ کورس کے آفیسران کا دورہ اشرف شوگر ملز۔ تفصیل کے مطابق سول سروس کے32مڈ کئیر منیجمنٹ کورس کے آفیسران نے بہاولپور میں اشرف شوگر ملز کا دورہ کیا جس میں انہوں اشرف شوگر ملز کے پروجیکٹ ڈائر یکٹر چوہدری یونس جا وید کے ہمراہ تمام شعبوں کین یارڈ ،مل ہاﺅس ، مکنیکل ، بوائلر ہاﺅس ، پاور ہاﺅس، ٹربائن ، شوگر ہاﺅس ،پراسس ہاﺅس وغیرہ کا معائنہ کیا اس موقع پر پروجیکٹ ڈائریکٹر یونس جا وید نے سول سرونٹس آفیسران کو تمام شعبوں کی ورکنگ بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ کرشنگ سیزن چلنے سے علاقے کے ہزاروں لوگوں کو نہ صرف روزگار میسر آتا ہے بلکہ ملک میں چینی پیداوار ہوتی ہے اور ملکی خزانے میں خاطر خواہ زرمبادلہ جمع ہوتاہے اس کے بعد کانفرنس روم میں شوگر ملزکے تمام شعبوں بارے ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی اس موقع پر اشرف شوگر ملز کے سنئیر منیجر ایڈمنسٹریشن کرنل (ر) ضیغم رضا نے ایڈمنسٹریشن ،کین پرچیز نگ و دیگر امور اور ان کے مسائل بارے بھی بریفنگ دی جن پر 32مڈ کئیر منیجمنٹ کورس کے آفیسران نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے شوگر انڈسٹری کے مختلف امور بارے سوالات بھی پوچھے دورے کے آخر میں اشرف شوگر ملز کے پروجیکٹ ڈائر یکٹر چوہدری محمد یونس جا وید نے تمام 32مڈ کئیر منیجمنٹ کورس کے آفیسران شرکاءکو اعزازی شیلڈ اور تحائف بھی دیے سول سرونٹس آفیسران کے دورے کے موقع پر ضلعی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ دورے کے مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد حسین ، سپیشل برانچ کے انچارج چوہدری محمد وقاص ، میڈیا آفیسر رضوان احمد ، منیر ڈوگر ، چوہدری محمد اصغر وڑائچ ،و دیگر بھی موجودتھے۔

32-Midcare-Management-Course-visit-Ashraf-Sugar-Mills-2