Advertisements

انجمن آڑھتیان سبزی منڈی کے صدر راجو قریشی اور انجمن تاجران کچہری روڈ کے صدر حاجی محمد یوسف کھوکھر کا پرنس بہاول عباسی کی حمایت کا اعلان

Trade union presidents Raju Qureshi and Haji Yousaf Khokhar back the candidature of Prince Bahawal Abbasi
احمد پور شرقیہ :انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی کے صدر ریاض احمد المعروف راجو قریشی اور انجمن تاجران کچہری روڈ کے صدر حاجی محمد یوسف کھوکھر مہر محمد احمد سعیدی مظہر خان فیض خاکوانی اور دیگر پرنس بہاول عباسی سے کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے
Advertisements

قاسم گورا یہ پٹرول پمپ پر ملاقات کے دوران دونوں تاجر رہنماؤں اور سابق کونسلرز نے اظہار یکجہتی کیا، فیض خاکوانی، سہیل خاکوانی مہر محمد احمد سعیدی محمد مظہر اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے

حمد پور شرقیہ( سٹاف رپورٹر )امیدوار قومی اسمبلی پرنس بہاول عباس خان عباسی کی این اے 166 میں عوامی رابطہ مہم بدستور جاری ہے اور روز بروز ان کی حمایت میں برابر اضافہ ہو رہا ہے _گزشتہ شام پرنس بہاول عباسی قاسم گور ایہ پٹرول پمپ پر گئے جہاں انجمن تاجران انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی کے صدر ریاض احمد المعروف راجو قریشی اور انجمن تاجران کچہری روڈ کے صدر حاجی محمد یوسف کھوکر سابق کونسلر زنے ان کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اس موقع پر محمد احمد سعیدی سردار فیض خا کوانی، سردار شہزاد سہیل خان خاکوانی محمد مظہر اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں -پرنس بہاول عباسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر احمد پور شرقیہ نے ہمیشہ میرے والد بزرگوار نواب صلاح الدین عباسی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا اور مجھے بھی 2018 کے عام انتخابات میں بھرپور پزیرائی دی

Advertisements

انہوں نے کہا کہ مجھے توقع ہے کہ 2024 کے عام انتخابات میں بھی شہر احمد پور شرقیہ کے باشندگان میری بھرپور حمایت کریں گے- انہوں نے اس موقع پر انجمن آڑھتیاں سبزی منڈی کے صدر راجو قریشی اور انجمن تاجران کچہری روڈ کے صدر حاجی محمد یوسف کھوکر اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے اپنی حمایت کے اعلان پر ان سے تشکر کیا-